اے ایم یو میں بین الاقوامی یوم یوگا، ڈجیٹل پلیٹ فارم پر منایا جائے گا



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)میں چھٹا بین الاقوامی یومِ یوگا، ڈجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر منایا جائے گا۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم شری نریندر مودی کے اُس ویڈیو پیغام کے پیش نظر کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کووِڈ-19 کی وبا کے دوران شہریوں سے فِٹ رہنے کے لئے گھروں میں مختلف یوگا آسن کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 
 وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کو اے ایم یو برادری میں وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ”یوگا ڈے شہریوں کے جمع ہونے کا دن ہے ، لیکن اِس سال غیرمعمولی حالات کے باعث لوگ، یوگا ڈے کو اپنے گھروں پر ہی منائیں“۔ اس سال کا یوگا ڈے کا تھیم ہے”یوگا گھر پر“ اور ”یوگا کنبے کے ساتھ“۔
 وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس سلسلہ میں کہا ”چونکہ یوگا سے جسمانی و دماغی توانائی حاصل ہوتی ہے اور بیماریوں سے لڑنے کی انسان کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے ، اس لئے کووِڈ-19 کی وبا کے وقت یہ اور زیادہ موزوں اور مفید ہے“۔ پروفیسر منصور نے کہا ”گرچہ کہ بین الاقوامی یومِ یوگا، درونِ خانہ منایا جائے گا تاہم ساتھ مل کر لڑنے کا احساس ، یکجہتی کا جذبہ پیدا کرتا ہے“۔ 
 اے ایم یو میں21جون 2020ءکو بین الاقوامی یومِ یوگا پر وزیر اعظم کا پیغام بطور خاص دکھایا جائے گا۔ وزیر اعظم کی تقریر صبح 6:30 بجے ٹیلی ویژن پر نشر کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ سابقہ برسوں میں بین الاقوامی یوگا اے ایم یو میں شایانِ شان طریقہ سے منایا جاتا رہا ہے لیکن اس سال کورونا وائرس کی وبا کے باعث کوئی عوامی پروگرام نہیں ہوگا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی