این سی آر کے ضلعوں میں مسلسل چوکسی برتی جائے

 


 



محکمہ ¿ صحت اور طبّی تعلیم ایک ڈیڈیکیٹیڈ ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے کورونا انفیکشن کو کنٹرول رکھنے کے تمام تر کوششوںکو یقینی بنائے

میرٹھ منطقہ کےلئے مستحکم لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد بڑھائی جائے
چیف سکریٹری اور پرنسپل سکریٹری-صحت کو
میرٹھ منطقہ کے طبّی نظام کا جائزہ لینے کی ہدایت
کووِڈ اور نان کووِڈ اسپتالوں میںصاف-صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں
آکسیجن کی بلا رخنہ سپلائی کےلئے
بیک- اپ کا لازمی بندوبست کیا جائے
کورونا کے اثرات ظاہر ہونے پر اسے پوشیدہ رکھنے کے بجائے فوراً طبّی مشورہ حاصل کریں
بارش سے قبل نالوں کی سلٹ صفائی کی ہدایت
ریاست میں اب تک گاڑی چیکنگ مہم کے دوران
 301061106روپئے کا جرمانہ وصول
ریاست میں اب تک 1651شرمک اسپیشل ٹرینوں کے توسط سے
 2228654 لاکھ سے زائد لوگوں کو لایا جا چکا ہے
ریاست میں اب تک کل 405.10لاکھ کوئنٹل گیہوں کی خریداری:
-اونیش کمار اوستھی
ریاست میں کورونا کے 5477معاملے ایکٹیو
ریاست میں اب تک 9239 لوگ صحتیاب ہوکر ڈسچارج
ریاست میں کل اب تک کے سب سے زیادہ 16159سیمپلوں کی جانچ کی گئی
ضلع اسپتالوں میں سرجری خدمات شروع
محکمہ ¿ صحت کے پروٹوکال پر عمل کرتے ہوئے اور دیگر شرائط کے ساتھ
 نجی شعبہ کے پرائیویٹ کلینکوں میں او پی ڈی خدمات شروع کرنے کی منظوری:
-امت موہن پرساد


 



-لکھنو 
ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اور اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی نے آج لوک بھون واقع میڈیا سینٹر میں پریس نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ٹیم -11کی میٹنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووِڈ-19کے خلاف جنگ میں میڈیکل ٹیم کا بہت اہم رول ہے۔ محکمہ ¿ علاج وصحت اور محکمہ ¿ طبّی تعلیم ایک ڈیڈیکیٹیڈ ٹیم کے طور پر کام کرتے ہوئے کورونا کے انفیکشن کو کنٹرول رکھنے کے تمام تر کوششوں کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے کہا ہے کہ این سی آر کے ضلعوں میں مسلسل چوکسی برتی جائے۔ میرٹھ منطقہ کےلئے مستحکم لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد بڑھائی جائے۔ ضرورت کے مطابق اضافی طبّی عملہ تعینات کیا جائے۔ انہوںنے چیف سکریٹری اور پرنسپل سکریٹری-علاج و صحت محکمہ کو میرٹھ منطقہ کے طبّی نظام کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ کووِڈ اور نان کووِڈ اسپتالوں میں صاف-صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔ انہوںنے کہاہے کہ ان اسپتالوں میں سبھی میڈیکل آلات ایکٹیو رہنے چاہئے اور انکی وافر تعداد میں موجودگی بھی ہونی چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ مریضوں کے حالات کو دیکھتے ہوئے انہیں علاج کےلئے ایک-1،ایل-2اور ایل-3کووِڈ اسپتالوں میں بھرتی کیا جائے۔ آکسیجن کی بلا رخنہ سپلائی کےلئے انکے بیک اپ کا بندوبست بھی لازمی طور سے کیا جائے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف مسلسل راو ¿نڈ لے نیز پیرامیڈکس کے ذریعہ مریضوں کی متواتر مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوںنے سبھی چیف میڈیکل افسران کو اپنے-اپنے ضلعوں کے اسپتالوں کا مسلسل معائنہ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔کورونا کے انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں مستحکم سرویلانس سسٹم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اس کام کےلئے دیہی اور شہری علاقوں میں نگرانی کمیٹیوں کو فعال بنائے رکھا جائے۔ ان کے کاموں کی جانکاری حاصل کرنے کےلئے کمیٹی کے اراکین سے مسلسل رابطہ قائم رکھیں۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے کووِڈ-19کے انفیکشن سے بچاو ¿ کےلئے عوام کو مسلسل بیدار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ ایک متاثر فردکئی افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس کےلئے لوگوں کو مطلع کرایا جائے کہ کورونا کے اثرات ظاہر ہونے پر اسے پوشیدہ رکھنے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ فوراً طبّی مشورہ حاصل کریں۔ انہوںنے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے پبلک ایڈریس سسٹم کے توسط سے کورونا کے بچاو ¿ کے ضمن میں لوگوں کو بیدار کرنے کی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوںنے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں کامیابی کےلئے انفیکشن کی چین کو توڑنا بہت ضروری ہے۔ پولیس کے ذریعہ بڑے پیمانے پر گشت کو مسلسل جاری رکھتے ہوئے یہ یقینی بنایا جائے کہ کہیںبھی بھیڑ جمع نہ ہونے پائے۔ سوشل ڈسٹینسنگ پر پوری طرح سے عمل کرایا جائے۔انہوںنے پولیس اور پی اے سی کے اہلکاروں کو انفیکشن سے بچانے کےلئے سبھی حفاظتی تدابیر اختیار کیے جانے کی ہدایت بھی دی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کاشتکاروں سے خریدے گئے گیہوں کی محفوظ ذخیرہ اندوزی کےلئے سبھی ضروری انتظامات کیے جائیں۔ بارش کے موسم کو دیکھتے ہوئے یہ یقینی بنایا جئاے کہ خریدا گیا گیہوں کھلے میں نہ رکھا جائے، ورنہ یہ بھیگ کر خراب ہو جائےگا۔ بے سہارا گﺅ نسل کےلئے چلائی جا رہی گﺅ شالاو ¿ں میں سبز چارے کا باقاعدہ انتظام کیا جائے۔ گﺅ شالاو ¿ں میں قائم بھونسہ بینک میں بھونسہ کا سکیور اسٹوریج کےلئے سبھی انتظامات کیے جائیں۔ انہوںنے بارش سے پہلے تمام نالوں کی سلٹ صفائی کرائے جانے کی بھی ہدایت دی ہے۔




جناب اوستھی نے بتایاکہ دفعہ188کے تحت 66907لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 181136لو گوں کو نا مزد کیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 6719911گاڑیوں کی چیکنگ میں56115گاڑیاں سیز کی گئی۔ چیکنگ مہم کے دوران 301061106 روپئے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ ضروری خدمات کےلئے کل 300451 گاڑیوں کے پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ کالابازاری اور جمع خوری کرنے والے 921لوگوں کے خلاف 701ایف آئی آر درج کرتے ہوئے 327لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ فیک نیوز کے تحت اب تک 1486معاملوں کو علم میںلیتے ہوئے سائبر سیل کو مطلع کیا گیا ہے۔17جون کو کل 09معاملے جن میں ٹوئٹر کے 05 فیس بک کے 04معاملوں کو علم لیتے سائبر سیل کو ضروری کا رروائی کے لیے بھیجا گیا ۔17جون تک ٹوئٹر کے 82فیس بک کے 81، ٹک ٹاک کے 47اور واٹس ایپ کے 01اکاو ¿نٹ کل 211اکاو ¿نٹس کو بلاک کیا جا چکا ہے ۔ ابھی تک کل 50ایف آئی آر درج کرائی گئیں ۔ مختلف ضلعوں میں 16لو گوں کو گرفتار کیا گیا ۔انہوںنے بتایاکہ ریاست کے 2414ہاٹ اسپاٹ کے 792تھانوں کے تحت 901749مکانوں کے 5472931 لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورونا مثبت افراد کی تعداد 5261ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ریاست میں ہاٹ اسپاٹ والی بستیوں میں 4283ڈور اسٹیپ ڈلیوری ملک بوتھمین کے ذریعہ دودھ تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈور اسٹیپ ڈلیوری سسٹم میں پھل-سبزی وغیرہ پہنچانے کےلئے کل 5884گاڑیاں لگائی گئی ہیں۔ ڈور اسٹیپ ڈلیوری والے پروویجن اسٹور کی تعداد 5340ہے۔ پروویجن اسٹور کے توسط سے ڈلیوری کرنے والے افراد کی تعداد 6238ہے۔ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کل 81کمیونٹی کچن سرگرم عمل ہیں۔انہوںنے بتایاکہ ریاست میں قائم 5896خرید مراکز کے توسط سے اب تک محکمہ ¿ غذا ورسد کے ذریعہ 318.10لاکھ کوئنٹل ، جبکہ منڈی پریشد کے ذریعہ 87.00لاکھ کوئنٹل، کل 405.10لاکھ کوئنٹل گیہوں کی خریداری کی جا چکی ہے۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ملک سے سب سے زیادہ مہاجر کاریگر اترپردیش میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنو بی ریاستوں سے بھی ہم اپنے کا ریگروں مزدوروں کو ریاست میں لانے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ ریاست میں اب تک 1651ٹرینوں کے توسط سے تقریباً 2228654لاکھ سے زائد مہاجر کاریگرمزدور کو لایا جا چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گورکھپور میں اب تک284ٹرینوں کے توسط سے 364056کاریگرمزدور آئے ہیں۔ لکھنو ¿ میں 127، آگرہ میں12، کانپور میں 17، جونپور میں 139،بریلی میں 12، بلیا میں 71، پریاگ راج میں 64، ، لکھیم پور کھیری01،ہردوئی میں 20، رائے بریلی میں 22، پرتاپ گڑھ میں 75،وارانسی میں 123، امیٹھی میں 17، مﺅ میں 49، اجودھیا میں 37، گونڈہ میں 71، انّاو ¿ میں 28، بستی میں 89اور اعظم گڑھ میں 45ٹرینیں آچکی ہیں جبکہ قنوج میں 03، غازی پور میں 33، باندہ میں 21، سلطانپور میں 28، بارہ بنکی میں 12، سون بھدر میں 04، امبیڈکرنگر میں 25، سیتاپور میں 13، فتح پور میں 09، فرخ آباد میں 02، کاس گنج میں 09، چندولی میں 17،اٹاوہ میں01،مانک پور(چترکوٹ) میں01،ایٹا میں 01، جالون میں 02، رامپور پور میں 01، شاہجہان پور میں 01، علی گڑھ میں 06،بھدوہی میں 04، مرزاپور میں 11، دیوریا میں 104، سہارنپور میں 04، چترکوٹ میں 03،بلرامپور میں 19، جھانسی میں 05 ، پیلی بھیت میں 01، اور مظفرنگر میں01، مہاراج گنج میں 01اور مہوبا میں ایک ٹرین آچکی ہے۔مراد آباد ، میرٹھ ، شراوستی ، سدھارتھ نگر ، سنت کبیر نگر، کشی نگر، ہمیرپور، بہرائچ میںبھی ٹرینیں آرہی ہیں ۔
جناب اوستھی نے بتایاکہ ریاست میں گجرات سے 548ٹرینوں کے توسط سے798089 لوگ، مہاراشٹر سے 429،پنجاب سے 235ٹرینوں سے مہاجر کاریگروںمزدوروں کو ریاست میں لایا جا چکا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی تلنگانہ سے 25، کرناٹک سے 58، کیرل سے 19، آندھر پردیش سے 14، تملناڈو سے 40، مدھیہ پردیش سے 04، راجستھان سے 39، گووا سے 17، دہلی سے 103، چھتیس گڑھ سے 01، مغربی بنگال سے 04، اڑیسہ سے 01، اسم سے 01،تریپورا سے 01، ہماچل پردیش سے04، اتراکھنڈ سے 04جموں کشمیر سے 02اور اور اترپردیش سے 94ٹرینوں کے توسط سے ریاست کے مختلف اضلاع میں مہاجر کاریگروںمزدوروں کو پہنچایا گیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ دیگر ریاستوں اڑیسہ، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ وغیرہ ریاستوں کے اینٹ بھٹہ مزدوروں کو ان کی ریاست بھیجنے کا بندوبست ریاستی حکومت کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔انہوںنے بتایاکہ دوسری ریاستوں کے اینٹ بھٹہ مزدوروں کو ان کی ریاست میں بھیجے جانے کا انتظام ریاستی حکومت کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ریاستی حکومت کے ذریعہ اب تک دیگر ریاستوں کے اینٹ بھٹہ مزدوروں کو 31ٹرینوں کے توسط سے بہ عزت طریقہ سے انکے گھر بھیجا جا چکا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اترپردیش میں اینٹ بھٹہ مزدوروں کو بھیجنے کےلئے 47مزید ٹرینوںکا انتظام آئندہ 4-5دنوں میں کیا جا رہا ہے۔
پرنسپل سکریٹری علاج وصحت جناب امت موہن پرساد نے بتایاکہ ریاست میں ٹیسٹنگ کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔کل اب تک کی ایک دن میں سب سے زیادہ 16159سیمپلوں کی جانچ کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 75ضلعوں میں5477کورونا کے معاملے ایکٹیو ہیں۔انہوںنے بتایاکہ اب تک 9239مریض پوری طرح صحتیاب ہو چکے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ کل 1446پول ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے1373 پول5-5سیمپل کے اور 73 پول10-10سیمپل کی جانچ کی گئی۔ریاست میں کورونا انفیکشن ریکوری 60.85فیصد سے زائد ہے۔
جناب پرساد نے بتایاکہ آشا ورکرس کے ذریعہ کاریگروںمزدوروں کے گھر جاکر رابطہ کر انکے اثرات کا معائنہ کر رہی ہیں، جس کی بنیاد پر ضرورت کے مطابق کاریگروںمزدوروں کو سیمپل جمع کر جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ آشا ورکرس کے ذریعہ اب تک 1705783 کاریگروںمزدوروں سے ان کے گھر پر جاکر رابطہ کیا گیا۔انہوںنے بتایاکہ گرام اور محلہ نگرانی کمیٹیوں کے کے ذریعہ نگرانی کا کام مستعدی سے کیا جا رہا ہے۔اب تک1.26سرویلانس ٹیم کے ذریعہ 9463756گھروں کے 48271852 لوگوں کاسروے کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ آروگیہ سیتوایپ سے الرٹ جنریٹ ہونے پرکنٹرول روم سے لو گوں کو فون کیا جا رہا ہے۔اب تک 84948لوگوں کو کنٹرول روم کے ذریعہ فون کر معلومات حاصل کی گئی، جس میں سے 167لوگوں کورونا پازیٹیو پائے گئے، اور جن کا علاج مختلف اسپتالوں میں کیا جا رہا ہے نیز 3119لوگو ہوم کوارنٹائین ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت کے ضمن میں سبھی جی ایچ سی اور پی ایچ سی پر کورونا انفیکشن سے بچاو ¿ کےلئے سبھی حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے او پی ڈی شروع کر دی گئی ہے۔ مرحلہ وار طریقہ سے ضلع اسپتالوں پر بھی او پی ڈی شروع کی جائےگی۔ انہوںنے بتایاکہ ضلع اسپتالوں میں سرجری سروس شروع ہو گئی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ پرائیویٹ کلینکس کو کورونا انفیکشن سے بچاو ¿ کے تمام تر پروٹوکال پر عمل کرنے اور دیگر شرائط کے ساتھ اوپی ڈی شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی