یوگی نے کی مزدوروں کی مدد

 



وزیر اعلی نے مزدور کنبوں کے اکاونٹس میں 104 کروڑ 82 لاکھ روپئے آن لائن ٹرانسفرکرایا
ریاست نے وباءکے دوران عمدہ کام کیاجوملک کے لئے ایک مثال: وزیر اعلیٰ
  لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وباءکے دوران ریاست نے بہترین کام کیا جو ملک کے لئے ایک مثال بن گیا ہے۔ فی الحال پوری دنیا عالمی وبا کووڈ19 سے لڑ رہی ہے۔ بحران کے اس دور میں ہر ایک کا متحد ہونا بہت ضروری ہے۔ جب ہم بطور ٹیم ورک کام کرتے ہیں اور پوراسسٹم اس کے ساتھ منسلک ہے تو اس کے نتائج بھی مثبت آتے ہیں۔
وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ریاست میں آئے 10 لاکھ 48 ہزار 166 مزدور کنبوں کے اکاو ¿نٹ میں ڈی بی ٹی کے توسط سے 104 کروڑ 82 لاکھ روپئے آن لائن ٹرانسفر پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ اس میں فی کنبہ 1000 روپئے کی مالی مدد فراہم کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران محکمہ ریونیو اورراحت کمشنردفتر نے بہت بڑا کام کیا ہے۔ ریاست کے 35 لاکھ کارکنوں / مزدوروں کو ناگزیر حالات میں وطن واپس آنا پڑا۔ واپس آنے والے کارکنوں /مزدوروں کوغذائی اجناس مہیا کرایا جارہاہے۔ اس کٹ میں 10 کلو آٹا ، 10 کلو چاول ، 05 کلو آلو ، 02 کلو بھوناچنا ، 02 کلو ارہر کی دال ، 500 گرام نمک ، 250 گرام ہلدی ، 250 گرام مرچ ، 250 گرام دھنیا اور 01 لیٹر سرسوںکا تیل شامل ہے۔ اب تک 14 لاکھ کنبوں کو راشن کٹ مہیا کرایا جاچکا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مزدوروں نے اپنی محنت سے ملک و قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کارکنوں / مزدوروں کو روزگار دینے کے مقصد سے کمیشن تشکیل دینے کے لئے ایکشن پلان تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی کہ اسکل میپنگ کے بعد ان کارکنوں کے بینک اکاو ¿نٹ کی فہرست حکومت کو فراہم کی جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اتر پردیش میں تقریبا 35 لاکھ کارکنوں / مزدوروں کو بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے۔ ریاست میں آنے والے مزدوروں / کارکنوں کوگزر بسر بھتہ کے طور پر 1000 روپیہ فراہم کیا جارہا ہے۔ جوریاستی حکومت کی فلاحی و بہبودی پروگراموں کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اس سمت میں بہت عمدہ کام کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کارکنوں کے مفادات کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے بچے اچھی تعلیم حاصل کرسکیں ، ریاست کے سبھی منطقوں میں اٹل ریزیڈنشئل اسکول قائم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’ شرمک ودیا یوجنا‘ کا افتتاح بین الاقوامی بچہ مزدوری انسداد یوم کے موقع پر کیا گیا۔ اس کا مقصد 08-18برس کی عمر کے بچوں کو بچہ مزدوری سے الگ کرنا اور انہیں تعلیم سے جوڑنا ہے۔ محکمہ محنت کی جانب سے مزدوروں کی بیٹیوں کی شادی کے لئے ایک ایکشن پلان بھی تیار کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاک ڈاو ¿ن میں یومیہ 12 سے 15 لاکھ افراد تک کھانا پہنچانے کے انتظامات کئے گئے تھے تاکہ ڈور اسٹپ ڈلیوری کے توسط سے گھر گھرتک ضروری سامان کی فراہمی کی جاسکے۔کوارنٹین سینٹر کے توسط سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کوحکومت کی سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس طرح ریاست میں ایک محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران بیشتر مزدور اور مختلف ریاستوں کے کارکن اتر پردیش آئے ۔ ان کی سہولت کے لئے 1650 سے زائد کارکن شرمک اسپیشل ٹرین سے اتر پردیش آئے ۔ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی 12000 سے زیادہ بسیں کارکنوں /مزدوروں کو بحفاظت گھروں تک لے جانے کے لئے چلائی گئیں۔ نیز ہر ضلع کے لئے الگ اسکول اور نجی بسوں کا انتظام کیا گیا ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کووڈ 19 سے لڑنے کے لئے کووڈ اسپتالوں میں 01 لاکھ سے زیادہ بیڈ کا انتظام کیا ہے۔ کورونا کی جانچ کے لئے ٹرو نیٹ مشینیں سبھی اضلاع میں مہیا کی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کورونا کا مفت علاج کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ضلع گورکھپور ، وارانسی ، اعظم گڑھ ، جھانسی ، سدھارتھ نگر اور گونڈہ کے مستحقین سے بات چیت کی۔ انہوں نے مستفیدین سے معلومات حاصل کی کہ آیا اپنے بینک اکاو ¿نٹ میں رقوم کی منتقلی کے سلسلے میں اس کے موبائل پر ایس ایم ایس آیا ہے یا نہیں۔ اس پرلوگوں نے رقم موصول ہونے کی تصدیق کی۔
وزیر محنت و روزگارجناب سوامی پرساد موریہ ، وزیر مملکت برائے ریونیو اور سیلاب کنٹرول جناب وجئے کشیپ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ و اطلاعات جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، پرنسپل سکریٹری محنت و روزگار جناب سریش چندرااور ڈائریکٹر انفارمیشن جناب ششر و دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی