پروفیسر ایس مسجود حسن کے انتقال پر وائس چانسلر نے رنج و غم کااظہار کیا

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے سول انجینئرنگ شعبہ کے سابق استاد پروفیسر ایس مسجود حسن کا 86 سال کی عمر میں اتوار کی شام نیشنل کالونی، دودھ پور واقع ان کی رہائش گاہ پر اچانک انتقال ہوگیا۔ان کی تدفین آج صبح یونیورسٹی قبرستان میں عمل میں آئی۔ 
 اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پروفیسر مسجود حسن کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ کنبے کے تئیں ہمدری ظاہر کی اور مرحوم کے لئے مغفرت اور متعلقین کے لئے صبر و سکون کی دعا کی۔ 
  قابل ذکر ہے کہ پروفیسر مسجود حسن سال 1984-87ءمیں سول انجینئرنگ شعبہ کے سربراہ اور 1990-92 میں فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ڈین رہے تھے۔ وہ سر شاہ سلیمان ہال کے پرووسٹ بھی رہے ۔ پروفیسر حسن کی اہلیہ کا انتقال چند برس قبل ہوچکا ہے۔ ان کے پسماندگان میں دو بیٹیاں ہیں جو شادی شدہ ہیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی