کووڈ اسپتالوں کے بندوبست کو مستحکم بنائے رکھنے کی ہدایت

 




سنگین مریضوں کے لئے وینٹی لیٹر کی سہولت فراہم ہو
نان کووڈ اسپتالوں میں مریضوں کی پلس آکسی میٹر کے ذریعہ جانچ کی جائے
سبھی اسپتالوں میں اضافی مقدار میں ادویات کا بندوبست کیا جائے
چیکنگ مہم کے دوران 503314332روپیہ کا جرمانہ وصول کیا گیا
:اونیش کمار اوستھی

  لکھنو 
اترپردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی نے آج یہاں لوک بھون میں پریس کے نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست کے 23 کروڑ عوام کو موثر طبی سہولیات فراہمی کے لئے کام کر رہی ہے۔ کووڈ19کے مد نظر ریاست میں ایل 1 ، ایل 2 اور ایل3 کووڈ اسپتال قائم کئے گئے ہےں جن کے توسط سے کورونا انفکشن سے متاثرہ افراد کے علاج کا بہتر انتظام کیا جارہاہے۔ انہوں نے کووڈ اسپتالوں کے انتظامات کوبہتر بنائے رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ انفکشن کے پھیلاو ¿ پر قابو پانے کے لئے قائم کنٹین منٹ زون میں مختلف سرگرمیوں کی ممانعت پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ اس کے ساتھ یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ کنٹین منٹ زون میں لوگوں کو ضروری سامان کی فراہمی میں کوئی دشواری نہ ہو۔ انہوں نے مختلف دفاتر اور اداروں وغیرہ میں قائم کووڈ ہیلپ ڈیسک بہترطریقہ سے کام کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ ہیلپ ڈیسک میں پلس آکسی میٹر ،انفراریڈ تھرمامیٹر اور سینٹائزر دستیاب رہے۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ کانپورشہر میں کووڈ19 کے علاج کے انتظامات کاموقع پر جائزہ لیں اور انہیں مزید موثر بنانے کی حکمت عملی کا فیصلہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ نان کووڈ اسپتالوں میں مریضوں کی باقاعدگی سے پلس آکسی میٹر کے ذریعے جانچ کی جائے۔ انہوں نے ضلع سطح پرطبی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے سبھی ضلع مجسٹریٹوں اور چیف میڈیکل افسران کو اپنے اپنے اضلاع میں انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور نرسنگ ہوم چلانے والوں کے ساتھ میٹنگ کر ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی دی۔انہوںنے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاو ¿ کو روکنے میں کانٹریکٹ ٹریسنگ کااہم کردار ہے۔اس لئے یہ کام نہایت احتیاط اور صبر کے ساتھ منظم طریقہ سے کیا جائے۔ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جانے پر زور دیتے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے سنگین مریضوں کے علاج میں پلازما تھروپی کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کووڈ19 سے بچاو ¿ کے بارے میں لوگوں کوبیدار کرنے کے کام کو جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی، ریڈیو ، اخبارات ، پوسٹر بینر ، ہورڈنگ اور عوامی ایڈریس سسٹم کے ذریعہ بیدار کیا جائے۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دوا کی عدم موجودگی میں کسی بھی مریض کا علاج متاثر نہیں ہونا چاہئے۔ اس کے پیش نظرسبھی اسپتالوں میں اضافی مقدار میں دوا کا انتظام کیا جائے۔ ایل2 اورایل3 کووڈ اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ کووڈ اسپتالوں میں سبھی وینٹی لیٹر فعال رکھیں جائے۔انہوں نے ٹیلی میڈیشن بندوبست کو مضبوط بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت حکومت ہند کی آن لائن او پی ڈی خدمات ’ای سنجیونی ‘ کی وسیع تشہیر کی جائے۔تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت کا فائدہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ ریاست میں نوزائیدہ سے لے کر بزرگوں تک کووڈ 19 کا کامیاب علاج کیا گیا ۔ ایسے کامیاب مریضوں کی کیس ہسٹری کا مطالعہ کرتے وقت ، یہ دیکھنا چاہئے کہ ان کا کامیاب علاج کس طرح اور کن حالات میں ہوا ۔ اس سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اعلی سطحی میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین سے بات چیت کر انہیں بھی ان مطالعہ سے باخبر کیا جائے۔
 جناب اوستھی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے آج ’زیر زمین آب ہفتہ‘ کے اختتامی پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبی طاقت نے زیر زمین آب ہفتہ کا انعقاد کرکے آبی تحفظ کے تئیں بیداری کا جو جامع اور وسیع کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ زیر زمین آب کی حفاظت کے لئے عوام کی حصہ داری نہایت ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنی عمارت میں رین واٹر ہارویسٹنگ کا بندوبست کریں۔جس سے پوری ریاست میں زیر زمین آبی مسائل کا طویل مدتی تصفیہ ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت زیر زمین آب مینجمنٹ اور تحفظ کے لئے پوری طرح کمر بستہ ہے۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ محکمہ داخلہ کی دفعہ 188کے تحت135442ایف آئی آر درج کر تے ہوئے298977لوگوں کو نا مزد کیا گیا ہے ۔ ریاست میں اب تک10155381گاڑیوں کی چیکنگ میں 64445گاڑیاں سیز کی گئیں ۔ چیکنگ مہم کے دوران 503314332روپئے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ پھیک نیوز کے تحت اب تک 1915معاملات پر کارروائی کی گئی ہے۔22جولائی کو کل 11معاملے ،جن میں ٹیوٹر کے 11معاملے کو علم میں لیا گیا ہے اور سائبر سیل کو ضروری کارروائی کے لئے بھیجا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست کے 5532ہاٹ اسپاٹ کے 971تھانے کے تحت 1061388مکانوں کے 6289437لوگوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورونا پازیٹو لوگوں کی تعداد 18798ہے ۔انسٹی ٹیوشنل کوارنٹین کئے گئے لوگوں کی تعداد 13559ہے۔
جناب اوستھی نے بتایا کہ انفکشن کنٹرول کرنے کے لئے کانٹریکٹ ٹریسنگ ہر حال میں کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع لکھنو ¿ میں اساتذہ ، ڈاکٹروں اور انتظامیہ کے افسران کی ٹیم کانٹریکٹ ٹریسنگ کے لئے لگائی گئی ہے ۔انہوںنے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے جانچ کرانے کے لئے آنے والے ہر شخص کی مکمل تفصیل اور آئی ڈی کارڈ کی فوٹو کاپی حاصل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری طب و صحت جناب امت مو ہن پر ساد نے بتایا کہ ریاست میں ٹیسٹنگ کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے ۔ کل ایک دن میں45650سمپل کی جا نچ کی گئی ۔ اس طرح کووڈ 19-کی جا نچ میں15لاکھ کا ٹارگیٹ پارکر تے ہوئے ریاست میں کل 16لاکھ سمپل کی جا نچ کی گئی ہے ۔ ریاست میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے 2308نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ انہوں نے تبایا کہ ریاست میں 20825کورونا کے معاملے ایکٹیو ہیں ۔ اب تک 33500مریض پوری طرح صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ جناب پر ساد نے بتایا کہ ریاست میں سر ویلا نس کی کا رروائی کے تحت 179475سر ویلا نس ٹیم کے ذریعہ 12966597گھروں کے 66023971لو گوں کا سروے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آروگیہ سیتو ایپ سے الرٹ جنریٹ آنے پر کنٹرول روم سے مسلسل فون کیا جا رہا ہے ۔ الرٹ جنریٹ ہونے پر اب تک تقریباً 350437لوگوں کو کنٹرول روم کے ذریعہ فون کر ان کی صحت سے متعلق معلومات حا صل کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایل 1ایل 2اور ایل 3سطح کے کووڈ اسپتالوں میں کل 1.51لاکھ بستر موجود ہیں ۔
جناب پر ساد نے بتایا کہ کووڈ 19مریضوں کو کچھ شرائط کے ساتھ ہوم آئی سولیشن کی سہولت دی جا رہی ہے۔اس سے کورونا کے مریضوں کے ڈسچارج کا بھی نیا بندوبست نافذ کیا گیا ہے۔ہوم آئی سولیشن شروع ہونے کے بعد 10دنوں تک کسی طرح کی کوئی علامت ظاہر نہ ہونے کی حالت میں مریض کو ریکور مانا جائے گا۔اسی طرح کووڈ فیصلیٹی میں بھرتی میں غیر علامت والے افراد کو شروعاتی جانچ کے دسویں دن یا بھرتی ہونے کے ساتویں دن بغیر کسی جانچ کے ڈسچارج کیا جائے گا۔ایسے شخص کو ڈسچارج ہونے کے بعد گھر پر لازمی طور پر ہوم آئی سو لیشن میں رہنا ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ ہوم آئی سولیشن میں رہنے والے افراد کے لئے 18001805146ٹول فری نمبر جاری کیا گیا ہے۔جس میں وہ اپنے صحت سے متعلق اب ڈیٹ دے سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی