لکھنو ¿۔ دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل لکھنو ¿ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔ اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ویب سائٹ کے ذریعہ۳۲جولائی۰۲۰۲ئ سے ۳اگست۰۲۰۲ئ تک دوپہر ۲بجے سے ۴بجے تک قربانی اوردیگر مسائل کے متعلق سوالات دریافت کرسکتے ہیں۔ ان کے جوابات امام عیدگاہ لکھنو ¿مولانا خالد رشید فرنگی محلی ناظم دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی صدارت میںعلمائے کرام پر مشتمل ایک پینل دیتاہے۔ لوگ اپنے سوالات ان نمبروں9335929670, 7007705774, 9415102947, 7007705774, 9580112032 اور ویب سائٹ :www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں ۔پوچھے گئے سوالات میں سے کچھ درج ذیل ہیں
سوال-۱ : کیا قربانی کے جانوروں کے خون کو نالیوں میں بہایا جاسکتا ہے؟
جواب-۱ : اس خون کو نالیوں میںبہانا اسلامی شریعت کے نزدیک پسندیدہ نہیںہے۔ اس کو کچی زمین میں دفن کردیں تاکہ وہ پودوں کی کھاد بن سکے۔
سوال-۲ : ہم ہر سال تقریباً پچاس ہزار روپئے کا بکرا خرید کر قربانی کرتے تھے۔ کیا اس سال بھی اتنی ہی رقم کا بکرا خریدنا ضروری ہے؟
جواب-۲ : کووڈ-۹۱ کی وجہ سے غربت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے آدھی رقم کا بکرا خرید کر اس کی قربانی کریں اور آدھی رقم غریبوں میں صدقہ کریں یا مدارس میں دے دیں۔
سوال-۳ : کیا قربانی اپنے گھر پر کرنا ضروری ہے؟
جواب-۳: قربانی اپنے گھر پر کرنا بہترہے، اگر دوسری جگہ کردی جائے تب بھی ہوجائے گی۔
سوال-۴ : کیا قربانی کرنے والے پر اس کا گوشت کھانا ضروری ہے؟
جواب-۴ : بہتر ہے ضروری نہیں۔
سوال-۵ : قربانی کس وقت تک کرسکتے ہیں؟
جواب-۵: ۰۱ذی الحجہ سے لے کر ۲۱ذی الحجہ کی شام تک کرسکتے ہیں۔