ای سنجیونی آن لائن او پی ڈی خدمات کی وسیع تشہیر کی جائے


وزیراعلیٰ نے کووڈ19 کنٹرول کے سلسلے میں کی جارہی کارروائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی

ریاست میں ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے

 

منطقائی سطح پرچلنے والا روزگارآفس اپنا پورٹل بنائیں

  لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ19 پر قابو پانے کے سلسلے میں کی جارہی کارروائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ چیف ڈویلپمنٹ افسر اور چیف میڈیکل افسر کی کمیٹی تشکیل دے کر ضلع سطح پر ایکشن پلان تیار کیا جائے۔ انہوں نے اس کمیٹی کو مناسب مالی اختیارات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جمعہ کے روز سینئر انتظامیہ افسر ان ضلع گوتم بدھ نگر- ‘بلندشہر ، ہاپڑ-غازی آباد،میرٹھ -مظفر نگر اور شاملی -سہارنپور کا دورہ کر ان اضلاع کی صحت خدمات کا موقع جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر کمشنر انفراسٹرکچراور صنعتی ترقیات و ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت نے مراد آباد اور بریلی منطقہ و ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم اور ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات و پنچایتی راج نے علی گڑھ اور آگرہ منطقہ کی صحت خدمات کے جائزہ نتائج سے وزیر اعلیٰ کو مطلع کرایا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈور ٹو ڈور سروے کے توسط سے میڈیکل اسکریننگ کرنے والی ٹیم کو ماسک ،دستانہ اور سینٹائزر لازمی طور پر مہیا کرایا جائے ۔ میڈیکل اسکریننگ میں کووڈ19 کے مد نظر مشکوک پائے گئے والوں کی ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے ذریعے جانچ کی جائے۔ اس کے مد نظر ریاست میں وافر تعداد میں ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ریاست میں چلنے والی مختلف ایمبولینس خدمات کومزید فعال بنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن سہولت کو مستحکم بنایا جائے۔ اس سلسلے میں ، ای سنجیونی آن لائن او پی ڈی سروس کی وسیع پیمانے پر تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد گھر سے طبی مشاورت حاصل کرسکیں۔ انہوں نے انفورسمنٹ ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ماسک ، دستانے اور سینٹائزر ضرورفراہم کرائے جانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19 سے متعلق مختلف سرگرمیوں کی بہتر نگرانی کے مقصد سے ہر ضلع میں اینٹی گریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کرایاگیا ہے۔ انہوں نے اینٹی گریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو پوری سرگرمی کے ساتھ چلانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کے پیکیج میں ریاست کے ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے 15 ہزار کروڑ روپے کا قرض کا بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں کی جارہی کارروائی کو مزید رفتار دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سطح پر چلنے والے ضلع روزگار دفتر اپنا پورٹل بنائیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے قدرتی آفات سے ہونے والے جانی نقصان کو روکا جاسکتا ہے۔ اس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے 'انٹی گریٹیڈ ارلی وارننگ سسٹم' شروع کیا ہے۔ یہ 'انٹی گریٹیڈ ارلی وارننگ سسٹم' عام لوگوں کو خراب موسم اور بجلی سے بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے اس نظام کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت دی۔
اس موقع پر وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیرریاست برائے صحت جناب اتل گرگ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنرزراعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد اور سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب الوک کمار اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی