کشن پور پمپ نہر کے مکینیکل اور بجلی کاموں کے لیے 03کروڑ روپئے کی رقم جاری


 



-لکھنو 
محکمہ آبی ذرائع اور آبپاشی نے مﺅ رانی پور واقع اڑجار تالاب ، شیکھرا تالاب کو گہرا کرنے کے لیے اور 11پشتوںکی تزئین کاری کے لیے مجوزہ رقم 01کروڑ 23لاکھ 28ہزار روپئے اسکیم کے کاموں پر خرچ کیے جانے کے لیے چیف انجینئر اور محکمہ جاتی افسرآبپاشی اور آبی ذرائع کی تحویل میں رکھے جانے کی منظوری دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں 14جولائی 2020کو سرکاری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کا رروائی کیے جانے کی توقع کی گئی ہے ۔
اسی طرح ضلع گورکھپور میں راپتی ندی کے بائیں ساحل پر واقع راج گھاٹ تعمیر کے لیے جولائی ، اگست اور ستمبر میں رقم خرچ کیے جانے کے لیے 150لاکھ روپئے کی مالیاتی منظوری دی گئی ہے اور اس ضمن میں سرکاری حکم نامہ 09جولائی 2020کو جاری کر دیا گیا ہے ۔
اس کے علا وہ کشن پمپ نہر مکینیکل اور بجلی کے کاموں کی تجدید کا ری کے پر وجیکٹ کے لیے 03کروڑ روپئے با قی ما ندہ کاموں کو پورا کرنے کے لیے جاری کے گئے ہیں ۔ اس ضمن میں 15جولائی 2020کو ضروری سرکاری حکم نامہ جاری کر تے ہوئے کرائے جانے والے کاموں میں معیار نیز وقت پر عمل ہر سطح پر کیے جانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی