ہر ضلع اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کوفور لین سے جوڑا جائے گا


وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیرات عامہ کی 2250 کروڑ روپئے کی08 پروجیکٹ کو معنون اور سنگ بنیاد رکھا 

 

  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر محکمہ تعمیرات عامہ کے 2250 کروڑ روپئے کے 08پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں 1249 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے 05 پروجیکٹوں کو معنون اور تقریبا 1001 کروڑ روپے کی لاگت سے 03 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر سڑکیں ترقی کے عوامل ہیں اور سرمایہ کاری کی اساس بھی بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے ریاست کے 24 کروڑ عوام کوعوامی جذبات کے مطابق سڑک فراہمی کا کام کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔ موجودہ حکومت نے عوام کو گڈھے سے پاک سڑکیں مہیا کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبل کی حکومتوں میں اتر پردیش کی شناخت گڈھے والی سڑک ہوگئی تھی ۔ ریاستی حکومت نے گڈ گورننس کا ایک نظام قائم کیا ہے ، جس کے نتیجے میں ہر ضلع اور تحصیل ہیڈ کوارٹر کو فور لین سے جوڑ دیا گیا ہے۔ مواضعات میں بہتر رابطے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ، جس سے عام لوگوں کی زندگی آسان ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج پوری دنیا عالمی وبائی مرض کووڈ19 سے جکڑی ہوئی ہے۔ لیکن اترپردیش ان حالات میں بھی ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے کا کام کررہی ہے۔ موجودہ حکومت سبھی کام پورے معیار اوروقت سے مکمل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت بجلی ، پانی ، صحت ، تعلیم ، امن و امان وغیرہ سبھی شعبوں میں اچھے کام کررہی ہے۔
پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ، نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ وزیر اعلیٰ کی بہترین قیادت میں عمدہ کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج شروع ہونے والے پروجیکٹوں اور سنگ بنیاد کے ذریعہ عام لوگوں کی زندگی کو مزید آرام دہ بنایا جائے گا۔
اس موقع پر وزیر طبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر مملکت برائے تعمیرات عامہ جناب چندریکا پرساد اپادھیائے ، پرنسپل سکریٹری محکمہ تعمیرات عامہ جناب نتن رمیش گوکرن ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد اور دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے۔
غور طلب ہے کہ ضلع سلطان پور میں حلیہ پور۔ کوڑے بھار روڈ ، ضلع مظفر نگر / باغپت میں مظفر نگر - بڑوت روڈ ، علی گڑھ میں ناناو ¿ -دادو روڈ ، بلندشہر میں بلندشہر-انوپ شہر روڈ اور جھانسی میں ہمیر پور-راٹھ -گڑ سرائے -جھانسی روڈعوام کو معنون کیا۔ اس کے ساتھ ہی ، ضلع ایٹہ / کاس گنج میں علی گنج۔سورو روڈ ،ضلع امروہہ / سنبھال میں بدایوں-بلسی۔بجنور روڈ ، شاہجہان پور / لکھیم پور میں گولہ -شاہجہاں پور روڈ کا سنگ بنیاد شامل ہے۔
یہ سبھی پروجیکٹ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور ورلڈ بینک سے امداد یافتہ ہےں۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے تحت ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے مالی تعاون سے کچھ شاہراہوں اور اہم ضلع سڑکوں کی مرمت کی جارہی ہے۔ ان پروجیکٹوں کی کل لاگت 70فیصد عالمی بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے حاصل ہو رہی ہے۔ باقی 30 فیصد رقم ریاستی حکومت برداشت کر رہی ہے۔
 ورلڈ بینک ، حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے مابین11 اکتوبر 2019 کو 400 ملین امریکی ڈالر (تقریبا 3000 کروڑ روپئے) کے قرض پر دستخط ہوئے ہیں۔ عالمی بینک کے ذریعہ 3000 کروڑ روپئے قرضوں کی شکل میںمہیا کراے جائیں گے۔ ریاستی حکومت اپنے وسائل سے 1275 کروڑ روپئے خرچ کرے گی۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے پروجیکٹوںکے تحت 04 شاہراہ پروجیکٹ زیر تعمیر ہیں۔ اس میں سے 01 شاہراہ کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ سال 2021 میں 03 دیگرشاہراہ مکمل ہوجائیں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی