جامعہ میں ہوگا ' آن لائن سمر اسکول آن جاب ریڈینیس 'کا انعقاد



جامعہ ملیہ اسلامیہ کی یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل16 جولائی تا 24 جولائی 2020 ء کو ایک ہفتہ طویل "آن لائن سمر اسکول آن جاب ریڈینس" کا اہتمام ہوا ۔ اس پروگرام کا مقصد کووڈ 19 کی وجہ سے سکڑتے ملازمت کی منڈی میں روزگار کے مواقع کے لئے طلباء کو تیار کرانا اور اس کے امکان سے انھیں روش ناس کرانا تھا ۔
افتتاحی اجلاس میں مسٹر انیس خان ، گلوبل بزنس ہیڈ ، ڈبلیو پی آر او لمیٹڈ ، برطانیہ نے خطاب کیا ۔ جس میں انھوں نے "عالمی معیشت کے تبدیل ہوتے منظر نامے اور مستقبل کے امکانات " پر تبادلہ خیال کیا ۔ پروفیسر نجمہ اختر ، وائس چانسلر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اس اجلاس کی صدارت فرمائی ۔ یہ پروگرام کا انعقادوائس چانسلر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر کی سرپرستی میں  عمل میں آیا ۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا اس پروگرام کے ذریعے یونیورسٹی کے مختلف کورسوں کے طلباء ملازمتوں کے امکان اور اس کے حصول کے طریقہ کار سے واقف ہو سکیں گے ۔ 
اس میں طلباء اپنا محاسبہ  کیسے کریں ، شخصیت کی نشوونما کیسے ہو ، مواصلات اور پیش کش کی مہارت کیسے پیدا کی جائے ، گروپ ڈسکشنز کیسے کیا جاتا ہے ، اپنا ہدف کس طرح متعین کرتے ہیں ، ٹیم ورک کیا ہوتی ہے ، تحریری عمل کو موثر کیسے بنایا جا سکتا ہے ، کریکنگ انٹرویوزکیسے ہوتے ہیں جیسے موضوعات پر گفتگو ہوئی ۔ 
مقررین میں مسٹرذوہیب ٹی خان ، سی ای او ،اپی جئے ستیہ اینڈ سورن گروپ ، مسٹر دیویش دھون ، گلوبل سی پی بزنس لیڈ ، دیجیو ، مسٹر شیرف الرحمن ، ریجنل سورسنگ منیجر- یورپ ،یورپ ، مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ ، نیسلے شامل ہیں ، مسٹر سمیر شرما۔ ہیڈ مارکیٹنگ ، ڈیجیٹل اینڈ آف لائن ، انڈاسپریٹ گروپ ، محترمہ روپا ایچ شرما ، دے ۔ سینئر منیجر - امپلائی کاونسیلنگ ، دبئی الیکٹریسیٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (ڈی ای ڈبلیو اے ) ، مسٹر کرن سکھوجا ، سینئر پروڈکٹ مینیجر ، فوربس ڈاٹ کام ، محترمہ روحی دھر ، کارپوریٹ ٹرینر ، مسٹر سنجے بکسکلا ، سابق سینئر وی پی - ایچ آر ، ڈی ایل ایف لمیٹڈ۔ ، محترمہ ریتیکا سبھاش ، ڈائریکٹر آف اسکول انڈین سب کان ٹی نینٹ ، منگا ہائی ڈاٹ کام ، مسٹر ندیم حسن ، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ ، دبئی ، مسٹر راجکمل گپتا ، ڈالمیا گروپ ، ڈائریکٹر ایچ آر ، مسٹر جمال شاہ ، کارپوریٹ ٹرینر ، پروفیسر نوشاد ایچ۔ مولک ، پروفیسر شاہد اختر ، پروفیسر نشاط حیدر اور پروفیسر ریحان خان سوری وغیرہ شامل تھے ۔
پروگرام میں 2500 سے زیادہ طلباء نے اندراج کیا تھا لیکن محدود نشستوں کی وجہ سے گوگل میٹنگ میں صرف 200 طلبا کو پروگرام میں شرکت کی اجازت دی گئی ۔ بقیہ طلباء کو یوٹیوب پر پروگرام کی براہ راست فراہم کی گئی۔ اس پروگرام میں شریک طلباء اور فیکلٹی ممبروں نے اس کی کافی پذیرائی کی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی