ریاست کے 14گورنمنٹ ڈگری کالجوں کےلئے 7کروڑ روپئے جاری

 


 




اترپردیش حکومت نے ریاست کے 14گورنمنٹ ڈگری کالجوں کی عمارت تعمیر کےلئے کل 7کروڑ روپئے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسپیشل سکریٹری اعلا تعلیم جناب منوج کمار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایاکہ اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہےں۔
اسپیشل سکریٹری اعلا تعلیم نے بتایاکہ گورنمنٹ ڈگری کالج جیت پور، مہوبہ، سردار بلبھ بھائی پٹیل گورنمنٹ ڈگری کالج برکی، سیواپوری، وارانسی، گورنمنٹ گرلس ڈگری کالج میشرکھ، سیتاپور، گورنمنٹ گرلس ڈگری کالج، مسافرخانہ، امیٹھی، ٹھاکر روشن سنگھ گورنمنٹ ڈگری کالج کٹرا کھدرا گنج، شاہجہاںپور، گورنمنٹ ڈگری کالج ٹھاکر دوارا، مرادآباد، گورنمنٹ ڈگری کالج پاہی چترکوٹ، گورنمنٹ ڈگری کالج سیتاپور ، پنڈت دین دیال اپادھیائے گورنمنٹ ڈگری کالج پلہی-وارانسی، گورنمنٹ ڈگری کالج مجھاوا، مرزاپور، گورنمنٹ ڈگری کالج پھولپور- پریاگ راج، گورنمنٹ ڈگری کالج دیواپور چندولی، سنبھل، گورنمنٹ ڈگری کالج بیکاپور اجودھیا، پنڈت دین دیال اپادھیائے گورنمنٹ گرلس ڈگری کالج فرح متھرا کی عمارت تعمیر کےلئے فی کالج 50-50لاکھ روپئے کی رقم جاری کیے جانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی