ڈاکٹر امبیڈکر چیئر آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام ویبینار 18جولائی کو

 




علی گڑھ، 14جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ قانون کے ڈاکٹر امبیڈکر چیئر آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کی جانب سے 18جولائی کو ”ہندستان میں خواتین اختیار دہی اور صِنفی انصاف: مسائل و چیلنجز “ موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پروگرام صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔ 
 ڈاکٹر امبیڈکر چیئر آف لیگل اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے انچارج اور پروگرام ڈائرکٹر پروفیسر جاوید طالب نے بتایا کہ ڈاکٹر امبیڈکر فاو ¿نڈیشن، نئی دہلی کے اشتراک سے یہ ویبینار منعقد کیا جارہا ہے جس میں سابق چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس کے جی بالا کرشنن کا خصوصی خطاب ہوگا۔وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور بطور سرپرست خطاب کریں گے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر امبیڈکر فاو ¿نڈیشن کے ڈائرکٹر ڈاکٹر دبیندر پرساد ماجھی بطور مہمان اعزازی اظہار خیال کریں گے۔ پروفیسر محمد طارق پروگرام کنوینر ہیں۔ پروفیسر وی تیال (سابق وائس چانسلر، ایم جی ایس یونیورسٹی، بیکانیر)، پروفیسر اقبال حسین (ڈین، فیکلٹی آف لائ،جامعہ ملیہ اسلامیہ)، پروفیسر تبریز احمد (پی وی سی، جی ڈی گوئنکا یونیورسٹی، سوہنا، ہریانہ) اور پروفیسر عذرا موسوی (ڈائرکٹر، مرکز عالیہ برائے نسائی مطالعات، اے ایم یو) ویبینار کے ریسورس پرسن ہیں۔ 

 ویب سائٹ کمیٹی کی تشکیل نو
علی گڑھ، 14جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے ویب سائٹ کمیٹی کی تشکیل نو کی ہے۔ اس سلسلہ میں جاری دفتری اطلاع کے مطابق نوتشکیل شدہ کمیٹی میں پروفیسر جمشید صدیقی (شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس)، پروفیسر اطہر علی خاں (چیئرمین، شعبہ ¿ شماریات)، پروفیسر محمد رضوان خاں (ڈائرکٹر ، آئی کیو اے سی)، ڈاکٹر پرویز محمود خاں (ڈائرکٹر، ایم این فاروقی کمپیوٹر سنٹر)، ڈاکٹر محمد یوسف (یونیورسٹی لائبریرین)، ڈاکٹر گورو سنگھ (چیئرمین، شعبہ ¿ پروستھوڈونٹکس)، ڈاکٹر رضوان احمد خاں (چیئرمین، شعبہ ¿ پیڈیاٹرکس سرجری)، پروفیسر مرزا فیصل ایس بیگ (چیئرمین، شعبہ ¿ مکینیکل انجینئرنگ) اور بطور کنوینر ڈاکٹر عاصم ظفر (شعبہ ¿ کمپیوٹر سائنس) شامل ہیں۔ 

 ڈاکٹر فرخ حفیظ، ڈِس ایبلٹی یونٹ کے ڈپٹی کوآرڈنیٹر مقرر
علی گڑھ، 14جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر نے ڈاکٹر فرخ حفیظ (اسسٹنٹ پروفیسر، یونیورسٹی پالی ٹیکنک) کو ان کی معمول کی ذمہ داریوں کے ساتھ آئندہ ایک سال کے لئے ڈِس ایبلٹی یونٹ کا ڈپٹی کوآرڈنیٹر مقرر کیا ہے۔ 

شعبہ ¿ عربی میں آن لائن پی ایچ ڈی وائیوا
علی گڑھ، 14جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے شعبہ ¿ عربی میں صدر شعبہ پروفیسر فیضان احمد کی زیر صدارت ریسرچ اسکالر محمد اعجاز کا آن لائن پی ایچ ڈی وائیوا منعقد ہوا۔
 محمد اعجاز نے ”اسھامات یوسف النبھانی فی مجال المدائح النبویة:دراسة وصفیة تحلیلیة“ (یوسف نبہانی کی مدائح نبوی کے میدان میں خدمات: ایک تجزیاتی اور تنقیدی مطالعہ)کے موضوع پر شعبہ ¿ عربی کے سبکدوش پروفیسر محمد یوسف خان کی نگرانی میں تحقیق کی ہے۔
 آن لائن وائیوا میں پروفیسر عبدالباری سابق صدر شعبہ ¿ عربی مسلم یونیورسٹی بطور ممتحن شریک ہوئے۔ سابق صدر شعبہ ¿ عربی پروفیسر محمد سمیع اختر اور پروفیسر محمد فیضان بیگ نے مقالہ نگار سے بعض سوالات کئے۔ آن لائن وائیوا میں طلبہ کے علاوہ شعبہ ¿ عربی کی پروفیسر تسنیم کوثر قریشی، ڈاکٹر عرفات ظفر، ڈاکٹر ابوذر متین اور ڈاکٹر علی حر کامنپوری سمیت جملہ اساتذہ شریک ہوئے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی