جب تک کووڈ19 کی ویکسین نہیں آتی تب تک احتیاط ہی اس کا علاج


وزیر اعلیٰ نے ان لاک بندوبست کا جائزہ لیا

اسپتالوں میں ڈاکٹراور نرسنگ اسٹاف راو ¿نڈ لگائےں:وزیر اعلیٰ

 

  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی کہ سبھی اضلاع میں تعینات محکمہ صحت کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اورجوائنٹ ڈائریکٹر سطح کے نوڈل افسر کووڈ 19 اسپتالوں کے سبھی انتظامات کی باقاعدہ نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف باقاعدہ راو ¿نڈ لگائیں۔ پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کی نگرانی کریں۔کووڈ اور نان کووڈسبھی اسپتالوں ، میڈیکل کالجوں اورطبی اداروں میںآکسیجن کا بہتر بندوبست یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہفتہ اور اتوار کو پوری ریاست میں صاف صفائی اورسینٹائزیشن کے لئے خصوصی مہم مو ¿ثر طریقے سے چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ صاف صفائی اورسینٹائزیشن کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے کہ پلاسٹک کے استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔
میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ اترپردیش جلد ہی ملک میں کووڈ19 کی سب سے زیادہ ٹیسٹنگ کرنے والی ریاست بن جائے گا۔ انہوں نے ٹیسٹنگ کی تعداد میں مسلسل اضافہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کووڈ19 کی ویکسین نہیں آتی تب تک احتیاط ہی اس کا واحد علاج ہے۔
وزیر اعلی نے لکھنو ¿ ، کانپورشہر ، امروہہ اور جھانسی اضلاع میں کووڈ19 کے پیش نظر خصوصی نگرانی کی ہدایت دی۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو انفکشن سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انفورسمنٹ کی کارروائی میں جانے والے پولیس اہلکار لازمی طور پر دستانے ، ماسک اور سینٹائزر استعمال کریں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بجلی گرنے سے جانی نقصان کو روکنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ یہ تکنیک ایسی ہونی چاہئے کہ جس سے نیاے پنچایت سطح پر الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔
اس موقع پروزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ،وزیر ریاست برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی،ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے،ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ،ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دویش چترویدی، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ،پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب سنجے پر ساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار ،ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی