صفائی اورسینٹائزیشن سے کووڈ19 اور متعدی امراض پر  کنٹرول کیا جاسکتا ہے: وزیر اعلی


 

نگرانی ٹیم کی فعالیت سے کورونا انفکشن کو روکا جاسکتا ہے

ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لئے پوری احتیاط برتتے ہوئے موثر کارروائی کی جائے

          لکھنو

 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ صفائی اور سینٹائزیشن کے ذریعہ نہ صرف کووڈ19 بلکہ متعدی امراض پر بھی کافی حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ سینچر اور اتوار کی ہفتہ واربندی اسی کارروائی کا حصہ ہے۔ اس دوران میڈیکل اسکریننگ ، نگرانی ٹیم اور ایمبولینس سروس کو فعال رکھ کر اس بیماری میں اموات کی شرح پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ کووڈ19 کے انفکشن کو کنٹرول کرنے میں نگرانی کام کے کردار پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگرانی ٹیم کی فعالیت سے کورونا انفکشن کو روکا جا سکتا ہے۔ سرویلانس ٹیم کے پاس لازمی طور پر انفراریڈ تھرمامیٹر ،پلس آکسی میٹر اور سینٹائزر ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے بچاو ¿ کے لئے لوگوں کومسلسل بیدار کیا جائے۔ ماسک کے لازمی استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ پر پوری طرح عمل کرنے کے لئے بیداری کام کو تیزی سے چلایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے سبھی کووڈ اورنان کووڈ کے اسپتالوں کے بندوبست کوچست درست بنائے رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کے ذریعہ باقاعدہ راو ¿نڈ لگائے جائیں۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کے ذریعہ مریضوں کی نگرانی کی جائے۔کووڈ اور نان کووڈ اسپتالوں سمیت دیگر اسپتالوں ،میڈیکل کالجوں اورطبی اداروں میں آکسیجن کا بہترین بندوبست موجود رہنا چاہئے۔ انہوں نے ہر سطح پراسپتال میں فائر سیفٹی کے سبھی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سبھی چیف میڈیکل افسران اپنے اپنے ضلع کے اسپتالوں کے کام کی باقاعدہ نگرانی کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب کنٹرول کے حوالے سے مکمل چوکسی برتی جائے۔ پشتے وغیرہ کی مرمت کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔ سیلاب راحت کیمپ بروقت تیار کیا جائے۔ ٹڈی دل کو قابو کرنے کے لئے پوری احتیاط برتتے ہوئے موثر کارروائی کی جائے۔
اس موقع پروزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ،وزیر ریاست برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی،ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے،ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ،ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دویش چترویدی، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ،پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب سنجے پر ساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار ،ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی