اے ایم یو ویمنس پالی ٹیکنک کی جانب سے کووِڈ-19 کے دوران ای-لرننگ کے موضوع پر ویبینار کا اہتمام

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ویمنس پالی ٹیکنک کی جانب سے ایک ویبینار ”کووِڈ-19 کے دوران ای-لرننگ“ کے موضوع پر منعقد کیا گیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد امجد (شعبہ ¿ کمپیوٹر انجینئرنگ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی) نے کہا کہ کووِڈ-19کی وبا کے دوران روایتی کلاس روم کی جگہ آن لائن کلاس نے لے لی ہے، ایسے وقت میں آن لائن ٹیچنگ اور لرننگ کے پلیٹ فارموں سے خاطر خواہ واقفیت حاصل کرنا لازمی ہے۔ 
 پروفیسر امجد نے ویبینار کے شرکاءکو ’گوگل کلاس‘ اور ’ایزی کلاس‘ کے بارے میں تفصیل سے معلومات فراہم کی۔ 
 ویبینار کے دوسرے ریسورس پرسن ڈاکٹر آشیش کمار موریہ (اسسٹنٹ پروفیسر، موتی لال نہرو میموریل نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، پریاگ راج) نے اوپن ایجوکیشنل ریسورسز پر گفتگو کرتے ہوئے تدریس و تعلیم کے لئے ا ن کی افادیت اجاگر کی۔ انھوں نے بتایا کہ کئی ڈجیٹل پلیٹ فارم ریسرچ میں بھی بہت کارآمد ہیں۔ 
 اس سے قبل ڈاکٹر سلمیٰ شاہین (پرنسپل، ویمنس پالی ٹیکنک اور ویبینار کنوینر) نے مقررین خصوصی اور دیگر شرکاءکا خیرمقدم کیا جب کہ ڈاکٹر عبدالصمد (ایسوسی ایٹ پروفیسر، ویمنس پالی ٹیکنک، ویبینار کوآرڈنیٹر) نے پروگرام کا مختصر خاکہ پیش کیا۔ 
 ڈاکٹر عامر خاں (شعبہ ¿ الیکٹرانکس) نے ریسورس پرسن کا تعارف کرایا جب کہ ڈاکٹر ایم یاسر نے اختتامی کلمات ادا کئے۔ ڈاکٹر عبدالصمد نے اظہار تشکر کیا۔ ویبینار کے لئے 172 طالبات اور 18اساتذہ نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ ویبینار کے آخر میں شرکاءسے ان کا ردّعمل بھی گوگل فارم لنک کے ذریعہ حاصل کیا گیا۔ 


کمپیوٹر سائنس شعبہ کے زیر اہتمام سول سروسیز کی تیاری پر آن لائن لیکچر



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے کمپیوٹر سائنس شعبہ کے زیر اہتمام سول سروسیز مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کے موضوع پر آن لائن لیکچر سیریز کے تحت دوسرا لیکچر کمپیوٹر سائنس شعبہ سے ہی فارغ التحصیل مسٹر فرقان احمد (آئی اے ایس ،الائیڈ سروسیز) نے دیا۔ 
 ’آپ بھی آئی اے ایس افسر بن سکتے ہیں‘ عنوان پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر فرقان احمد نے کہا کہ آئی اے ایس بننے کے لئے لگن و محنت اور وقت کی پابندی اولین شرط ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس مقابلہ جاتی امتحان کے ہر مرحلہ کے لئے الگ الگ تیاری کرنی ہوتی ہے ۔ انھوں نے مقابلہ جاتی امتحان کی تیاری کے سلسلہ میں طلبہ و طالبات کے مختلف سوالوں کے جواب دئے اور اس سلسلہ میں آن لائن مواد کے بارے میں خاص طور سے جانکاری فراہم کی۔ 
 اس سے قبل صدر شعبہ پروفیسر رفیق الزماں خاں نے مہمان مقرر، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کا خیرمقدم کیا۔ انھوں نے طلبہ و طالبات کو کیریئر ، بیرون ملک اعلیٰ تعلیم اور دیگر مواقع کے سلسلہ میں بھرپور جانکاری فراہم کرنے کا یقین دلایا۔ 


 


 


جدید تر اس سے پرانی