کووڈ19 : ضلع میں نوڈل افسران یومیہ جائزہ میٹنگ کریں


وزیر اعلیٰ نے کووڈ19 اورمتعدی امراض کے کنٹرول کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کرعمل آوری کی ہدایت دی

 

چھڑکاو ¿ اور فاگنگ لازمی طور سے کرانے کی ہدایت

  لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ 19 اورمتعدی امراض کے کنٹرول کے سلسلہ میں بین محکمہ جاتی تال میل کے ذریعہ حکمت عملی تیار کرموثر طریقہ سے عمل در آمد کرانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں نوڈل افسران یومیہ جائزہ میٹنگ کریں۔
وزیر اعلی آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ ضلع وارنامزد کئے گئے انتظامی کے سینئر افسران اپنے چارج والے ضلع میں صاف صفائی اورسینٹائزیشن کی خصوصی مہم کی مانیٹرنگ ہیڈ کوارٹرز سے کریں۔ مہم کے دوران کووڈ 19 اورمتعدی امراض کی روک تھام ،میڈیکل اسکریننگ کی کارروائی ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، صاف صفائی اور سینٹائزیشن سے متعلق کام پوری رفتار سے کیا جائے۔ انہوں نے خصوصی صاف صفائی اور سینٹائزیشن مہم کے دوران چھڑکاو ¿ اور فاگنگ کو لازمی طور پر کرائے جانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ریاست میں 48ہرار ٹیسٹ یومیہ کی ٹیسٹنگ صلاحیت حاصل کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے بڑھا کر 50 ہزار ٹیسٹ یومیہ کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے تحت آر ٹی پی سی آر کے طریقہ کار کے ذریعے یومیہ 30 سے 35 ہزار ٹیسٹ ٹرو نٹ مشین سے 2-2.5 ہزار ٹیسٹ اورریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے ذریعے 20-25 ہزار ٹیسٹ کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی کنسلٹنسی سے طبی مشاورت کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ انہوں نے مختلف مقامات پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ عوامی ایڈریس سسٹم کے استعمال پر بھی زور دیا تاکہ لوگوں کو کووڈ 19 سے بچاو ¿ کے سلسلہ میں بیدار کیا جاسکے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جھانسی ، وارانسی ، لکھنو ¿ ، کانپور اور پریاگراج اضلاع میں خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ اس کے پیش نظر ان اضلاع میں کووڈ 19 کے پھیلاو ¿ پرکنٹرول پانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس فورس کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے سبھی احتیاطی تدابیربرتی جائے۔ انفورسمنٹ ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو ماسک ، دستانے اور سینٹائزرلازمی طور پر فراہم کرائے جائیں۔ کنٹین منٹ زون میں پولیس فورس کوتعاون فراہم کرنے کے لئے ، ہوم گارڈ اور پی آر ڈی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ این سی سی کیڈیٹوں کی خدمات حاصل کرنے پر بھی غور کیا جائے۔
اس موقع پروزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ،وزیر ریاست برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی،ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے،ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ،ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ،ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دویش چترویدی، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ،پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب سنجے پر ساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار ،ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی