لکھنو
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ 19 سے متاثرہ لوگوں کو سبھی ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے اضلاع میں اس کے لئے اضافی رقم کی فراہمی کی ہدایت دی اور کہا کہ 25 لاکھ سے کم آبادی والے اضلاع کو 3 کروڑ روپے اور 25 لاکھ سے زائد آبادی والے اضلاع کو 5 کروڑ روپئے مہیا کرایا جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر منعقد ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سطح پر علاج کے بندوبست کو مستحکم بنانے کے لئے اس رقم کا خرچ ضلع مجسٹریٹ ، چیف ڈویلپمنٹ افسر اور چیف میڈیکل افسر کی کمیٹی کی سفارش پر کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ کووڈ 19 انفکشن سے متاثرشخص کو کووڈ اسپتال میں بیڈ دستیاب ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایل2 اور ایل3 کووڈ اسپتالوں میں وافر تعداد میں بیڈکابندوبست یقینی بنایا جائے۔ سبھی کووڈاسپتالوں میں سینئر ڈاکٹروں کے ذریعہ راو ¿نڈ کیا جائے۔ میڈیکل ٹیسٹنگ میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یومیہ ایک لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ مسلسل کئے جائیں۔ آر ٹی پی سی آر سے روزانہ 40 ہزار ٹیسٹ اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ سے 65 ہزار جانچ یومیہ کی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ڈائریکٹر ایس جی پی جی آئی کو کانپور ، وارانسی ، پریاگ راج ، بریلی ، جھانسی اور گورکھپور کے میڈیکل کالجوں میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں کووڈ 19 کے علاج ومعالجے کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی کوششیں کی جائے۔ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کے دورے کے دوران متعلقہ ضلع کے ضلع مجسٹریٹ ، چیف میڈیکل افسر ، میڈیکل کالج کے پرنسپل ، سینئر فیکلٹی ، کووڈ اسپتالوں کے انچارج ڈپٹی سی ایم او اور وینٹی لیٹرآپریٹر موجودرہیں گے۔ انہوں نے ضلع لکھنو ¿ میں تال میل بنائے رکھنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت بھی دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ڈائریکٹر جنرل صحت کو ہدایت دی کہ وہ ہر کووڈاسپتال کے انچارج اور چیف میڈیکل افسر اور ڈائریکٹر جنرل طبی تعلیم کو ہر میڈیکل کالجوں کے پرنسپل سے مسلسل رابطہ بنائیں رکھیں۔انہوں نے کہا کہ 108 ایمبولینس خدمات کی 50 فیصدایمبولینس کووڈ مریضوں کے لئے اور بقیہ 50 فیصد نان کووڈ مریضوں کے لئے استعمال کی جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ لکھنو ¿ میں ایس جی پی جی آئی اور کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) میں بھرتی کووڈ مریضوں کے لئے کچھ پرائیوٹ روم کا بھی بندوبست کیا جائے اوریہ بھی یقینی بنایا جائے کہ ان دونوں طبی اداروں میںکووڈ19 کے علاج کے لئے کنفرم کووڈ مریض ہی بھرتی کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس جی پی جی آئی ، کے جی ایم یو اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں بھرتی کووڈ مریضوں میں سے جنھیں ڈائیلسز کی ضرورت ہو انہیں یہ سہولت فراہم کرائی جائے۔۔ انہوں نے بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھپور کے پیڈیاٹرک میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کو15 اگست 2020 تک ہر حالت میں تیار کرنے کی ہدایت دی ۔
اس موقع پروزیرریاست برائے صحت جناب اتل گرگ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، کمشنر انفراسٹرکچر و صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ، ڈائریکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد اور سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلوک کمار اورڈائریکٹر ایس جی پی جی آئی پروفیسر آر کے دھیمان سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭
اضلاع میں اس کے لئے اضافی رقم فراہم کرنے کی ہدایت
ایل2 اور ایل3 کووڈاسپتالوں میں وافر تعداد میں بیڈبندوبست یقینی بنائیں