اے ایم یو کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، کووِڈ-19 کے مریضوں کے لئے پلازما تھیریپی شروع کرے گا

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایچ) ، کووِڈ-19 کے مریضوں کا پلازما تھیریپی سے علاج شروع کرے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس سلسلہ میں جے این ایم سی ایچ بلڈ بینک کے لئے 29لاکھ روپئے کی لاگت سے پلازما ایفیریسس مشین کی خرید کو منظوری دے دی ہے۔ 
 پروفیسر منصور نے، جو ایک سرجن بھی ہیں، کہا : ”عالمی سطح پر تحقیق میں یہ پایا گیا ہے کہ کووِڈ-19 سے جو مریض صحتیاب ہوگئے ہیںان کا پلازما دیگر معاون طریقہ ہائے علاج کے ساتھ کووِڈ-19 کے مریضوں کے لئے بہت کارگر ہے“۔ انھوں نے کہا کہ پلازما عطیہ کرنے والے رضاکار کو صحتمند ہونا چاہئے، عمر 17 سال یا اس سے زائد ہونی چاہئے اور وزن اور قد کی مناسبت سے بدن میں خاطرخواہ خون موجود ہونا چاہئے۔ 
 وائس چانسلر نے کہا کہ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں صحت عملہ دن رات کام کر رہا ہے اور متاثرہ مریضوں کا تندہی کے ساتھ علاج کیا جارہا ہے ۔ اس اسپتال کو حکومت نے کووِڈ-19کے مریضوں کی طبی نگہداشت کے لئے ایل -2 اسپتال قرار دیا ہے۔ یہاں پر ابھی تک دو آرٹی-پی سی آر مشینوں سے کووِڈ-19 کے چالیس ہزار سے زائد نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ علی گڑھ ضلع سمیت متھرا، نوئیڈا، کاس گنج، ہاتھرس، بلند شہر، آگرہ، رامپور اور ایٹہ سے موصول ہونے والے 800سے زائد نمونوں کی ہر روز جانچ کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جے این ایم سی کے مختلف شعبے غیر کووِڈ مریضوں کو ٹیلی میڈیسن خدمات بھی فراہم کر رہے ہیں۔ 
 جے این ایم سی کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے استعمال کے لئے مخصوص طریقہ ¿ علاج کی سفارش معقول تحقیقی تجربات کے بعد ہی کئے جانے کی ضرورت ہے۔ 
 میڈیسن شعبہ کے چیئرمین پروفیسر شاداب احمد خاں نے کہا ”اس تھیریپی کے مو ¿ثر ہونے کے لئے ضروری ہے کہ پلازما میں تعدّی کے خلاف خاطر خواہ مو ¿ثر اینٹی باڈی موجود ہو اور جب اسے مریض کو چڑھایا جائے تو یہ بالواسطہ ٹیکہ کے طور پر کام کرے اور متاثرہ شخص میں وائرس کو بے اثر کرنے کے لئے فوری قوت مدافعت پیدا کرے“۔ 
 جے این ایم سی نے جو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ ¿ کار (ایس او پی) تیار کیا ہے وہ کہتا ہے کہ پلازما تھیریپی کا استعمال، کووِڈ-19 متاثرہ مریض کی رضامندی سے کیا جائے گا، جو کووِڈ-19کے اثر سے باہر نہیں نکل پارہے ہیں اور مریض کو دو دنوں کے اندر بی ٹی ٹسٹ کے ذریعہ پلازما چڑھایا جائے گا ۔ اس دوران مریض کی باریکی سے نگرانی کی جائے گی۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی