لکھنو
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ کووڈ19 کو شکست دینے کے لئے ضروری ہے کہ کورونا وائرس سے ایک قدم آگے کا ویژن رکھا جائے۔ انہوں نے ریاست میں یومیہ 1 لاکھ ٹیسٹ کرنے کے لئے ایکشن پلان تیار کراس پر عمل در آمد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19 انفکشن کو کنٹرول کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیا جانا ضروری ہے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 30 لاکھ سے زیادہ آبادی والے اضلاع میں یومیہ 2 ہزار ٹیسٹ ریپڈ انٹی جن ٹیسٹ کے ذریعہ کروائے جائیں اور اس سے کم آبادی والے اضلاع میں کم سے کم یومیہ 1 ہزار ٹیسٹ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے توسط سے کیا جائے۔ آر ٹی پی سی آر کے توسط سے ریاست میں یومیہ 35 ہزار ٹیسٹ کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لکھنو ¿ ، غازی آباد ، کانپور نگر ، وارانسی ، پریاگ راج ، گورکھپور اور بلیا میں خصوصی احتیاط برتتے ہوئے ڈور ٹو ڈورسروے کے ذریعے میڈیکل اسکریننگ کا کام کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ریاست میں ٹیسٹنگ کٹ ، ادویات ، وینٹی لیٹر اور دیگر ضروری اشیاءکی وافر فراہمی کو بنائے رکھنے کے لئے بروقت سبھی ضروری عمل پورے کئے جائےں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگرانی ٹیم کے ذریعہ موثر طریقہ سے میڈیکل اسکریننگ کا کام کیا جائے۔ انہوں نے ان ٹیموں کو پوری طرح فعال رکھتے ہوئے کاموں کی مانٹرنگ کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ سروے کی سرگرمیوں کو مشن موڈ پر چلایا جائے۔ اس میں کسی بھی قسم کی تساہلی نہ برتی جائے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ضرورت کے مطابق نجی اسپتالوں کو کووڈ اسپتالوں میں تبدیل کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے اس سلسلے میں سبھی کارروائی بروقت پورا کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹین منٹ زون میں بندوبست بہتر طریقہ سے بنائے رکھنے کے لئے این سی سی کیڈٹس اورسوئل ڈیفنس کے لوگوں کی خدمات بھی حاصل کی جائے۔
وزیراعلیٰ نے بارش کے موسم کے مد نظر متعدی امراض کی روک تھام کے لئے سبھی بندوبست کرنے کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یہ یقینی بنایا جائے کہ متاثرہ لوگوں کو راحت اشیاء، طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لئے چارہ بھی مہیا کرایا جائے۔
اس موقع پرچیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل،ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی،ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ،ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ،ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی،ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات و پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ،پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب سنجے پر ساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار ،راحت کمشنر جناب سنجے گوئل اور ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭
ریاست میں یومیہ 1 لاکھ ٹیسٹ کا ایکشن پلان بنا کر اس پرعمل درآمدکریں
موسم باراں کے مد نظرمتعدی امراض کی روک تھام کے لئے سبھی بندوبست کرنے کی ہدایت