وزیراعلیٰ نے کووڈ 19 مریضوں کی ریکوری شرح میں بہتری کی ہدایت دی


 

کووڈ19 انفکشن پر زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کر کے قابو پایا جاسکتا ہے

وزیر اعظم کے خصوصی معاشی پیکیج سے اسٹریٹ وینڈروں کومستفید کرنے کے لئے موثر کارروائی کی جائے

  لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کووڈ 19 کے مریضوں کی ریکوری شرح میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگوں ، بچوں ، حاملہ خواتین ، بیمار اور کمزور افراد کا میڈیکل ٹیسٹ کا کام ترجیحی بنیاد پر کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ ریاست میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں مسلسل اضافہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ طبی ٹیسٹ کرا کر کووڈ19 انفکشن پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے توسط سے یومیہ 1 لاکھ ٹیسٹ، آر ٹی پی سی آر کے توسط سے یومیہ 40 سے 45 ہزار ٹیسٹ اور ٹرو نٹ مشین یومیہ 2500 سے 3000 ٹیسٹ کئے جائیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل صحت اور ڈائریکٹر جنرل طبی تعلیم، اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں میں کووڈ 19 کے پروٹوکال کے مطابق سبھی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ اس کے لئے دونوں افسران مائیکرواینالیسس کرتے ہوئے صحت سے متعلق پختہ انتظامات کریں۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل صحت کو ہر ضلع کے چیف میڈیکل افسر اور ڈائریکٹر جنرل طبی تعلیم کوہر میڈیکل کالج کے پرنسپل کے ساتھ باہمی روابط رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ اسپتالوں میں آکسیجن کے بندوبست کے ساتھ ساتھ 48 گھنٹوں کا آکسیجن بیک اپ رکھاجائے۔ایل2 اورایل3 کووڈ اسپتالوں کے سبھی بستروں پر آکسیجن کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔ایل 2 کووڈاسپتال میں ماہر ڈاکٹر موجود ر ہیں۔ انہوں نے کووڈ اور نان کووڈاسپتالوں میں ادویہ کی مناسب دستیابی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ادویات کی کمی کے سبب علاج متاثر نہیں ہونا چاہئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19 اورمتعدی امراض پر قابو پانے میں صاف صفائی، سینٹائزیشن اورفاگنگ کااہم کردارہے۔اس لئے ان سبھی کارروائیوں کو موثر طریقہ سے چلاتے ہوئے سنجیدگی سے نگرانی کی جائے۔ صاف صفائی کے کاموں کے دوران کچرے کا مناسب تصفیہ بھی کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی وبائی مرض کووڈ19 کی ابھی تک کوئی موثر دوا یا ٹیکہ تیار نہیں کیا جاسکا ہے۔ اس بیماری سے بچاو ¿ ہی اس کا علاج ہے۔ ایسی صورتحال میں یہ ضروری ہے کہ ڈاکٹر اور محققین ریاست میں کامیابی کے ساتھ علاج کیے جانے والے مریضوں کی کیس ہسٹری کاباقاعدہ مطالعہ کرکے علاج کے مو ¿ثر طریقہ کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں آنے والے مزدوروں اورکامگاروں کے لئے اسکل میپنگ کی گئی ہے۔ اس کے پیش نظر مزدوروں اورکامگاروںکی کارکردگی کے مطابق روزگار فراہمی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ اس کام میں مدد فراہم کرنے کے لئے اضلاع کے ضلع روزگار دفاتر کو فعال بنایا جائے۔ وزیر اعظم کے ذریعہ خصوصی معاشی پیکیج کے توسط سے اسٹریٹ وینڈروں کومستفید کرنے کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے خودمختار اتر پردیش کے لئے مرحلہ وار کام کرنے پر زور دیا ہے۔
اس موقع پروزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ،ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل،ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار،ڈائرکٹر جنرل پولیس جناب ہیتش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات و پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ،پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب سنجے پر ساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


جدید تر اس سے پرانی