علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ہال میں پندرہ روزہ شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت موسمِ باراں میں مرحلہ وار طریقہ سے 500پودے لگائے جائیں گے۔
ہال کے پرووسٹ پروفیسر حشمت علی خاں نے دیگر اہلکاروں کے ساتھ اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہ آب و ہوا اور ماحولیات کی بہتری کے لئے پودے لگانا اور درختوں کی حفاظت کرنا ضروری ہے جس سے آلودگی سے بچاو ¿ ہوتا ہے۔ شجرکاری مہم میں یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر وسیم علی ، ہال کے وارڈن صاحبان ، اساتذہ اور طلبہ نے حصہ لیا۔