سنت کبیر نگر میں گھاگھرا ندی کی بائیں جانب  سڑک تعمیری پروجیکٹ کے واسطے 2.50لاکھ روپئے کی رقم جاری



 






-لکھنو
محکمہ ¿ آبپاشی اور آبی وسائل کے ماتحت ضلع سنت کبیر نگر میںگھاگھرا ندی کے بائیں ساحل پر تعمیر رامپور-مقدوم پور اور مدرہا بہرراڈانڈی باندھ کے اوپر پختہ سڑک تعمیر سے متعلق پروجیکٹ کے واسطے مجوزہ 982.36لاکھ روپئے کے مقابلے 2کروڑ 50لاکھ روپئے کی رقم پروجیکٹ کے باقی ماندہ کاموں کیلئے جاری کی گئی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ ¿ آبپاشی اور آبی وسائل کے ذریعہ 20جولائی 2020کو سرکاری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پروجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کو معینہ مدت میں پورا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس رقم سے کرائے گئے کاموں کے معیار کی ذمہ داری پرنسپل انجینئر آبپاشی اور دیگر متعلقہ افسران کی ہوگی۔ پرنسپل انجینئر کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ کام اور فنڈنگ میں ڈپلی کیسی نہ ہو۔
اسی طرح ضلع لکھیم پور کھیری میں اتصال نہر(Connector canal) کے دُلہی سائیفن کے ڈاو ¿ن اسٹریم میں خراب تلی اور کناروں کی مرمت کےلئے مجوزہ رقم 60.19لاکھ روپئے کے مقابلے 30.19لاکھ روپئے کی رقم باقی ماندہ کاموں کےلئے جاری کر دی گئی ہے۔ اس ضمن میں 16جولائی 2020کو سرکاری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے پروجیکٹ کے کاموں میںمعیار اور معینہ مدت میں پورا کرانے کی ذمہ داری چیف انجینئر کی ہوگی۔ اس رقم کو استعمالخرچ میں مالیاتی کفایت شعاری کی ذمہ داری بھی چیف انجینئر کی ہوگی۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی