وزیر بیسک تعلیم نے قومی تعلیمی پالیسی-2020کا استقبال کیا

 




نئی قومی تعلیمی پالیسی ملک اور اترپردیش کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک لے جائےگی:
-ڈاکٹر ستیش چندر دیویدی
اترپردیش کے وزیر ریاست برائے بیسک تعلیم (آزاد چارج) ڈاکٹر ستیش چندر دیویدی نے حکومت ہند کے ذریعہ اعلان کردہ قومی تعلیمی پالیسی-2020کا استقبال کیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ بیسک تعلیم محکمہ کے ذریعہ قومی تعلیمی مسودہ پر مختلف ماہر تعلیم سے غور وخوض کے بعد حکومت ہند کو کچھ تجاویز ارسال کی گئیں تھیں، جنہیں حکومت ہند کے ذریعہ تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوںنے اس کےلئے حکومت ہند کا شکر ادا کیا ہے۔ انہوںنے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی ملک اور اترپردیش کو نئی بلندیوں تک لے جائےگی۔
ڈاکٹر دیویدی نے بتایاکہ قومی تعلیمی پالیسی سے متعلق مختلف ابعادثلاثہنکات (Dimensions) پر اترپردیش کے ذریعہ پہلے سے کام کیا جا رہا ہے، جو قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق ہے۔ اترپردیش میں ہر سال ’اسکول چلومہم ‘ بڑے پیمانے پر چلاتے ہوئے 6-14 عمر کے صد فیٰصد طلبائطالبات کے نامزد کا ہدف پورا کر لیا گیا ہے۔
وزیر بیسک تعلیم نے بتایاکہ قومی تعلیمی پالیسی میںبنیادی تعلیم پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے۔ اس کےلئے National Mission For Foundation Literacy & Numeracyکا اعلان کیا گیا ہے،جو قابل تعریف ہے۔اس ضمن میں گزشتہ 4ستمبر 2019کو وزیراعلیٰ کے ذریعہ ’پریرنا مشن‘ کاآغاز کیا تھا۔ مشن پریرنا میں بنیادی تعلیم، اصلاحی تعلیم اور تعلیمی اشیاءپر ریاست میں خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ڈاکٹر دیویدی نے مزید بتایاکہ طلبائطالبات کے استعمال کےلئے گریٹیڈ بُکس، ریڈنگ بُکس، لائبریری بُکس، کھیل-کود، تزئین کاری وغیرہ فراہم کرانے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ریاست میں طلبائطالبات کی لرننگ آوٹ کمس میں اصلاح کےلئے خصوصی زور دیاجا رہا ہے۔طلبائطالبات کے کارنمائی کے تجزیہ کےلئے سہ ماہی امتحانات منعقد کرائے گئے ہیں اور ان کے نتائج کو والدینسرپرستوں کے ساتھ شیئر کیا گیا۔نظام الاوقات میں اصلاحی تعلیمی وقفہ(Period)کو شامل کیا گیا ہے۔
جناب دیویدی نے بتایاکہ حکومت ہند کے ذریعہ پری پرائمری تعلیم (Pre primary education)پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں ریاستی تعلیمی تحقیق اور تربیتی کونسل (State Council for Education Research and Training)کے ذریعہ پری پرائمری درجات کےلئے لرننگ آوٹ کمس طے کیے جا چکے ہیں۔مربوط تعلیم (integrated education) کے ذریعہ آئی سی ڈی ایس سے غور وخوض کر ’پہل کتابچہ‘تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاقہ آنگن باڑی مراکز کے اہلکاروں اور اسکول کے پرنسپلوں کےلئے تربیت منعقد کرانے کا لائحہ عمل تیار کیا جا چکا ہے۔اسی سیریز میں اس سال لرننگ کِڈس تیار کرنے کا ایکشن پلان ہے۔ان سبھی کمپوننٹ کی بنیاد پر ریاست میں بچوں کےلئے اسکول ریڈینیس کے پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔سبھی اساتذہ اور طلبائطالبات کو coherent access آسان کرنے کےلئے دوردرشن اور ریڈیو پر تعلیمی پروگرام بروڈکاسٹ کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر دیویدی نے بتایاکہ رٹنے والی تعلیم (rote learning)کو کم کرنے کےلئے Interactive learning classes اور Experiential learningکو فروغ دیا جا رہا ہے۔ٹی ای ٹی (Teacher Eligibility Test)کے نظام کو مستحکم کیاجا رہا ہے۔قومی تعلیمی پالیسی میں National mission for mentoringکا بندوبست کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی قومی تعلیمی پالیسی میں Gender inclusion fundقائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔تمام طالب علموں کو روایتی ہندوستانی وقار اور انسانی نیز آئینی وقار کی تعلیمات سے سرفراز کیا جائےگا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی