اے ایم یو کے فائن آرٹس شعبہ کی جانب سے 25 روزہ ورچوئل آرٹس نمائش کا آغاز


علی گڑھ، 13جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فائن آرٹس شعبہ نے 25روزہ ورچوئل آرٹس نمائش کا 10جولائی سے آغاز کیا ہے جس میں فائن آرٹس شعبے اور ویمنس کالج کے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ و طالبات کے فن پاروں کو شامل کیا گیا ہے۔ پینٹنگ، ڈرائنگ اور ڈجیٹل آرٹ کے مجموعی طور سے 137فن پارے ’خاموشی کی آواز‘ نامی اِس ورچوئل نمائش میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
 صدر شعبہ پروفیسر بدر جہاں نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس آن لائن نمائش کے لئے تھری ڈی گیلری ، کُنس میٹرکس، برلن (جرمنی) نے فراہم کی ہے۔ فن پاروں میںنوجوان ذہنوں سے ابھرنے والے مختلف نوعیت کے موضوعات اور ان کے طرزِ اظہارو اسلوب کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ 
 پروفیسر بدر جہاں نے کہا” فنکار اپنے ارد گرد کے ماحول سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ کووِڈ-19 نے ایک عجب قسم کا انسانی بحران پیدا کیا ہے۔ تاہم افلاس و اضطراب، بے یقینی اور خوف کے ماحول میں ان فن پاروں میں امید کی جھلک اور مظاہر قدرت کی تازگی کو محسوس کیا جاسکتا ہے۔ شاید فطرت ہمیںانسان اور فطرت کے درمیان توازن و اعتدال کی اہمیت کا احساس کرارہی ہے اور کرہ ¿ ارض کو ہم نے جونقصان پہنچایا ہے اس کی تلافی کا ہم سے مطالبہ ہورہا ہے۔ فن پاروں میں اس پیغام کو واضح طور سے پڑھا جاسکتا ہے“۔ ورچوئل آرٹس نمائش کو درج ذیل لِنک: 
https://art.kunstmatrix.com/apps/artspaces/index.html?external=true&splashscreen=true&language=en&uid=23922&exhibition=1729216
 اور 
https://art.kunstmatrix.com/apps/artspaces/index.html?external=true&splashscreen=true&language=en&uid=23922&exhibition=1738026
پر دیکھا جاسکتا ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی