وزیر اعلیٰ نے ٹیسٹنگ صلاحیت 35 ہزاریومیہ کرنے کی ہدایت دی

 



یومیہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کے ذریعے بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کرائی جائے

نجی اسپتالوں کو ٹرو نیٹ مشین لگانے اور استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے

  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیسٹنگ صلاحیت کو بڑھا کر 35 ہزاریومیہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 35 ہزار ٹیسٹ یومیہ آر ٹی پی سی آر اور ٹرو نیٹ کے ذریعے ریپڈاینٹی جن ٹیسٹ بھی کرائے جائیں۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں لوک بھون میں ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ نمونے جمع کرنے کے لئے اضافی ٹیمیں تشکیل دے کر نمونہ جمع کرنے کی تربیت دی جائے۔ انہوں نے جانچ لیبارٹریوں کے سبھی سازو سامان کوفعال رکھنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹرونیٹ مشین کے ذریعہ ٹی بی کا ٹیسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح ، یہ مشین بہت مفید ہے ، کیوں کہ اس کے ذریعے ، کورونا کی جانچ اور ٹی بی کا ٹیسٹ ممکن ہے۔ اس کے پیش نظر ، نجی اسپتالوں کو ٹرونیٹ مشین نصب کرنے اور استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ ہیلپ ڈیسک کووڈ19 کے پھیلاو ¿ کو روکنے میں ایک مضبوط کڑی ہے۔ اس کے پیش نظر کووڈ ہیلپ ڈیسک کی تعداد بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ ہیلپ ڈیسک کو مسلسل چلانا یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ اور نان کووڈ کے سبھی اسپتالوں کے انتظامات کو چست درست بنائے رکھا جائے۔ضلع مجسٹریٹ اور چیف میڈیکل افسر کو اپنے ضلع کے اسپتالوں کے کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ڈاکٹر اور نرس کووڈ اور نان کووڈ کے سبھی اسپتالوں میں مسلسل راو ¿نڈ لگائےں۔ اسپتالوں میں صاف صفائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 48 گھنٹے کا آکسیجن بیک اپ اسپتالوں میں دستیاب ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے پولیس اور پی اے سی اہلکاروں کو بھی ہدایت دی کہ وہ انفکشن سے محفوظ رہنے کے لئے سبھی ضروری اقدامات کریں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووڈ 19 کے پھیلاو ¿ پر قابو پانے کے لئے لوگوں کو بھی اس کے بچاو ¿ کے طریقہ کارسے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ کورونا کی روک تھام سے متعلق اقدامات کی معلومات فراہم کرنے کے لئے عوامی ایڈریس سسٹم کو جاری رکھا جائے۔ لوگوں کو یہ بھی بتایا جائے کہ’دو گزکی دوری‘ ماسک ہے ضروری' کو اپنانے سے اس مرض سے بچا جاسکتا ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ لوگ ان لاک کے دوران ضروری نہ ہو تو گھر سے نہ نکلیں۔
کووڈ 19 انفکشن اورمتعدی امراض کے پھیلاو ¿ کو روکنے میں صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ریاست میںسہ روزہ خصوصی صفائی مہم چلانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مہم اگلے جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو دیہی اور شہری علاقوں میں چلائی جائے گی۔ اس مہم کو محکمہ شہری ترقیات ، محکمہ دیہی ترقیات اور پنچایتی راج سمیت دیگر محکموں اور اداروں کے ذریعہ مکمل تعاون کے ساتھ چلایا جائے۔ انہوں نے خصوصی صفائی مہم میںسوشل ڈسٹنسنگ کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت متعدی امراض پر قابو پانے کے لئے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران سبھی اضلاع میں اینٹی لاروا کیمیکل کا چھڑکاو ¿ کیا جائے۔ نیز فوگنگ کی موثر کاروائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے پائپ پینے کے پانی کی اسکیموں کو موثر انداز میں نافذ کیا جائے۔ پانی کے ٹینکوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ترجیحات کی بنیاد پرگاو ¿ں میں اجتماعی اجابت گھروں کی تعمیرکرائی جائیں۔
اس موقع پروزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقی جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ، ڈائرکٹر جنرل پولیس جناب ہتیش سی اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ، ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترودی ،ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے ،پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب سنجے پر ساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭
 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی