ریاست میں ٹڈّی کی روک تھام کےلئے محکمہ ¿ گنا ترقیات کی کل437ٹیمیں سرگرم عمل

 





حکومت کی ہدایت پر ریاست کے ایڈیشنل چیف سکریٹری شکر صنعت اور گنا ترقیات جناب سنجے آر بھوس ریڈّی نے بتایاکہ ٹڈّی کی آفتمصیبت کے مد نظر ریاست میں گنے کی فصل کو ان سے بچانے کےلئے ریاست کے ضلعوں اور منطقوں میں ضلع انتظامیہ اور محکمہ جاتی افسران کے ذریعہ شکر ملوں کے توسط سے 1256ہیکٹئر رقبہ کو بچایا گیا ہے۔ تمام افسران اور ملازمین کے ذریعہ مسلسل گاوو ¿ں کا دورہ کرکے ٹڈّی کے حملہ کو ناکام بنانے کےلئے کاشتکاروں کو بیدار اور کافی ہوشیاری برتنے کےلئے بیدارکیا جا رہا ہے۔ ٹڈّیوں سے بچاو ¿ کےلئے اسپرے ٹینکر سے جراثیم کش چھڑکاو ¿، ہینڈ بل کی تقسیم، روزانہ اخبارات میں ٹڈّی سے بچاو ¿ کی تدایبر کو شائع کرانا نیز سبھی دفاتر اور گوداموں کی دیواروں پر تحریر کراکر سبھی کاشتکاروں تک معلومات فراہم کرائی جا رہی ہے۔
جناب بھوس ریڈّی نے یہ بھی بتایاکہ چونکہ ٹڈّیاں کافی تعداد میں ایک ساتھ حملہ کرتی ہیں اور بہت کم وقفہ میں فصل کو بربار کردیتی ہیں۔لہٰذا ان کا حملہ ہونے کے بعد فصل کو بچانا بہت مشکل ہے۔ پہلے سے تیاری کر ان سے بچا جا سکتاہے۔ ایسے حالات میں محکمہ ¿ گناترقیات کے ذریعہ ’پریوینشن ان بیٹر دین کیور‘(prevention is better than cure)کے مطابق چل کر فصلوں کو بچانے کےلئے ضروری انتظامات کر لئے گئے ہیں اور سبھی محکمہ جاتی افسران اس کےلئے مستعد ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی