انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ و طالبات کے بقیہ امتحانات 5اگست سے ہوں گے

 




علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں سبھی انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ و طالبات ( تعلیمی سال 2019-20 ) کے بقیہ 30فیصد نمبروں کے لئے فائنل امتحانات 5اگست سے ہوں گے۔ یہ امتحانات حکومت ہند کی رہنما ہدایات کے مطابق سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھتے ہوئے آن لائن وائیوا کی شکل میں ہوں گے۔ 
 یہ فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں سبھی فیکلٹیوں کے ڈین، کالجوں و پالی ٹیکنک کے پرنسپل اور یونیورسٹی کے دیگر حکام کی مشاورتی میٹنگ میں کیا گیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی سال 2020-21 کے لئے درس و تدریس کو آن لائن طریقہ سے شروع کیا جائے۔ 
 قابل ذکر ہے کہ اے ایم یو میں رواں تعلیمی سال کے لئے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسوں کے سالِ آخر کے امتحانات کے 70فیصد نمبروں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی