ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھا کر 50 ہزار یومیہ  کئے جانے کی ہدایت


وزیر اعلیٰ نے ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھا کر 50 ہزار یومیہ 

کئے جانے کی ہدایت دی

 وارانسی ، بلیا ، غازی آباد اور جھانسی میں نمونہ جمع کرنے میں اضافہ کریں

سوشل ڈسٹنسنگ اور ماسک کا استعمال طرز زندگی کا حصہ بنانا ہوگا :وزیر اعلیٰ

  لکھنو 
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹیسٹنگ صلاحیت کو بڑھا کر 50 ہزاریومیہ کئے جانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی پی سی آر سے 30 ہزار ٹیسٹ ،ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ سے 18-20 ہزار اور ٹرو نٹ مشین سے 2-2.5 ہزار ٹیسٹ یومیہ کئے جائیں۔ انہوں نے وارانسی ، بلیا ، غازی آباد اور جھانسی اضلاع میں نمونہ جمع کرنے میں بھی اضافہ کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہر ہفتہ اور اتوار کو پوری ریاست میںصاف صفائی اور سینٹائزیشن کے لئے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف صفائی اور سینٹائزیشن کا کام کووڈ۔19 کے ساتھ ساتھ متعدی امراض کو روکنے میں بھی بہت معاون ہے۔ انہوں نے صاف صفائی اورسینٹائزیشن کے لئے ضلعوار نامزد نوڈل افسران کو ہیڈکوارٹر سے اپنے اپنے انچارج ضلع کے کاموں کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی دی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ دوشنبہ سے جمعہ تک سبھی بازار کھلیں گی۔ صرف کنٹین منٹ زون میں دکانیں نہیں کھلیں گی۔ بازار ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہفتہ وار لاک بندی کے دوران بازاروں میں صاف صفائی اورسینٹائزیشن کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ نگرانی ٹیم گھر گھر جاکر اسکریننگ کریں۔ مشتبہ علامات والے لوگوں کا طبی معائنہ کیا جائے۔ جانچ میں کووڈ19 سے متاثرہ افراد کے مناسب علاج کو یقینی بنانا جائے۔ سینئر ڈاکٹروں کو اسپتالوں میں راو ¿نڈ لگانا ضروری ہے۔ انہوں نے پولیس فورس کو ہدایت دی کہ وہ انفکشن سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاط برتیں۔
وزیر اعلیٰ نے وارانسی ، جھانسی ، کانپورشہر ، بریلی ، دیوریا ، گورکھپور ، بلیا اور اعظم گڑھ اضلاع میں خصوصی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفکشن والے اضلاع میں طبی معائنے کے لئے موبائل ٹیسٹنگ وین کا استعمال کیا جائے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ سوشل ڈسٹنسنگ اور ماسک کے استعمال کو طرز زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔ اس کے لئے لوگوں کو مسلسل بیداررہنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسک نہ پہننے کے لئے موثر کارروائی کی جائے۔ کووڈ 19سے حفاظت سے متعلق پروٹوکال پر مکمل عمل کرایا جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت دی کہ وہ سبھی میڈیکل کالجوں کے پرنسپلوں کے ساتھ اضلاع کے چیف میڈیکل افسران اور محکمہ میڈیکل ایجوکیشن کے ساتھ باقاعدہ رابطہ کرتے ہوئے کاموں سے متعلق معلومات حاصل کریں۔
اس موقع پروزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ، وزیر صحت جناب جئے پرتاپ سنگھ ،وزیر ریاست برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی،ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے،ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ،پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب سنجے پر ساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار ،ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
٭٭٭٭٭٭


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی