پروفیسر عبدالملک، ایگریکلچرل مائیکروبایولوجی شعبہ کے چیئرمین مقرر



علی گڑھ: پروفیسر عبدالملک کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ایگریکلچرل مائیکروبایولوجی شعبہ (فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنس) کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ 


اے ایم یو میں مختلف اسامیوں کے لئے آن لائن فیس جمع کرنے کا بندوبست
علی گڑھ، : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے رجسٹرار دفترکی جانب سے حال ہی مشتہر کی گئی مختلف اسامیوں کے لئے درخواست کے ساتھ مطلوبہ فیس جمع کرنے کی خاطر یونیورسٹی نے متبادل بندوبست کیا ہے۔ 
 یونیورسٹی کے فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر نے ایک سرکولر میں بتایا کہ مختلف اسامیوں کے لئے فارم بھرنے کے خواہشمند افراد اب نیٹ بینکنگ یا کیو آر کوڈ سے بھی مطلوبہ فیس جمع کرسکتے ہیں۔ یہ بندوبست کووِڈ-19 سے صحت عامہ کو لاحق خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ 
 خواہشمند امیدوار فارم پُر کرنے کی مطلوبہ فیس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بینک اکاو ¿نٹ (آئی سی آئی سی آئی بینک، گاندھی پارک برانچ علی گڑھ، اکاو ¿نٹ نمبر: 032701003333، آئی ایف سی کوڈ: ICIC0000327، سوئفٹ کوڈ: ICICINBBCTS ، اکاو ¿نٹ کا نام: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی رکروٹمنٹ فی ) میں آن لائن جمع کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کے لئے لازمی ہے کہ وہ آن لائن فیس جمع کرنے کی معلومات اس سے متعلق پروفارما میں بھر کر درخواست فارم کے ساتھ منسلک کریں۔ ہر فارم کے لئے علاحدہ فیس جمع کرنا ضروری ہے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی