ریاست کے تقریبا 6100 ہاٹ سپاٹ علاقوں میں انفورسمنٹ کاکام کیاجا رہاہے

 



چیف سکریٹری اور ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت کو آج کانپور نگر اور جھانسی میں صحت کی خدمات کی صورتحال کا جائزہ لینے اور 26 جولائی کو پریاگراج اور مرزا پور ڈویڑن میں موقع پر جائزہ لینے کی ہدایت
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ کے 2984 نئے کیس پائے گئے
ریاست میں کوویڈ مثبت مریضوں کی تعداد اب 22452 ہے
ریاست میں اب تک 39903 کورونا مریضوں کو علاج کے بعدرخصت کردیا گیا
ریاست میں کل ، ایک دن میں 57068 نمونوں کی جانچ کی گئی ، اس طرح اب تک کوویڈ 19 کے 1762416 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
پول ٹیسٹ کے تحت مجموعی طور پر 3482پول کا معائنہ کیا گیا ، جس میں 5-5 نمونوں کے 3242 پول اور 10 نمونوں کے 242 پول شامل ہیں۔
نگرانی کی کارروائی کے تحت 187593 نگرانی ٹیم نے 18798386 گھرانوں میں 68773598 افراد پر سروے کیا۔
ریاست میں 56266 کوویڈ ہیلپ ڈیسک قائم ہیں
کوویڈ ہیلپ ڈیسک کے ذریعے اب تک 81812 علامتی افراد پائے گئے
تمام بڑے اسپتالوں میں کوڈ ٹیسٹ کے نمونے لینے کے لئے روزانہ موبائل وین (کوویڈ ٹیسٹنگ وین) بھیجنے سے متعلق سرکاری حکم نامہ جاری
:۔ جناب الوک ٹنڈن
ہفتہ اور اتوار کو ریاست میں کی جارہی صفائی ستھرائی اور سینٹائزیشن مہم میں ، کام کو موثر انداز میں انجام دیا جانا چاہئے۔
شہری ترقیات ، دیہی ترقیات اور پنچایتی راج محکموں کے ذریعہ مستعدی سے صفائی سے متعلق سرگرمیاں کرائی جائیں
آج اور کل میونسپل کارپوریشنوں کے ذریعہشہری علاقوں میں اور دیہی علاقوں میں گرام پنچایتوں اور ان سے وابستہ صفائی کے کارکنان کے ذریعہ کام کرایا جا رہاہے
کووید کی لڑائی میں صفائی ستھرائی اور سینٹائزیشن بہت ضروری ہے اور اس میں عوام کی شرکت کا ایک اہم کردار ہے۔
دیہی اور شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ
اینٹی لاروا کیمیکل چھڑکاو ¿، فاگنگ کرانے کے ساتھ ساتھ پانی بھرائی کو ختم کرایا جائے
سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کلورین کی گولیاں فراہم کرنے کے لئے تمام متعلقہ چیف میڈیکل آفسران کو ہدایات
 پینے کے پانی کے لئے گہرے بور والے ہینڈ پمپوں کا استعمال کیاجائے

ان ہاٹ سپاٹ علاقوں میں تقریبا 11 لاکھ گھروں میں 64 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔
ان علاقوں میں پوری توجہ کے ساتھ ڈور ٹو ڈور اسکریننگ کام کیا جارہا ہے
اس بات کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں کہ مریضوں کو اسپتالوں میں زیادہ دیر تک انتظار نہ کرنا پڑے
تمام چیف میڈیکل آفسران اور میڈیکل کالجوں کے پرنسپل اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ مریضوں کو کم سے کم وقت میں کارروائی مکمل کرکے طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
پچھلے چار ماہ کے دوران اناج کی تقسیم شفاف طریقے سے کی گئی ہے
آنے والے مراحل میں بھی اناج کی تقسیم بہتر طریقے سے کرنے کی ہدایت
کارکنوں / مزدوروں کو روزگار فراہمی کے نظام کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت
خود انحصاری ہندوستان مہم کے تحت ملازمت اور روزگار پورٹل کی نگرانی کے لئے اضلاع میں الگ سے ایک ٹیم تشکیل دی جائے
ریاست میں چیکنگ مہم کے تحت گاڑیوں کی چیکنگ اور ماسک نہیں پہننے پر 52 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا
:۔جناب منوج کمار سنگھ
لکھنو ¿: 25 جولائی 2020
اترپردیش کے کمشنر انفراسٹرکچر اینڈ انڈسٹریل ڈویلپمنٹ جناب آلوک ٹنڈن نے آج یہاں لوک بھون میں پریس نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ کے 2984 نئے کیس پائے گئے ہیں۔ ریاست میں کوویڈ مثبت مریضوں کی تعداد 22452 ہے۔ ریاست میں ابھی تک 39903 کورونا مریضوں کو علاج کے بعد رخصت کردیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 1387 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ریاست میں جانچ کا کام تیزی سے ہو رہا ہے۔ ریاست میں کل ، ایک دن میں 57068 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس طرح ، کوویڈ 19 کے اب تک 1762416 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پول ٹیسٹ کے تحت مجموعی طور پر 3484 پول کا معائنہ کیا گیا ، جس میں 5-5 نمونوں کے 3242 پول اور 10-10 نمونوں کے 242 پول کا معائنہ کیا گیا۔
جناب ٹنڈن نے بتایا کہ ریاست میں نگرانی آپریشن کے تحت 18798386 مکانات کے 68673598 افراد پر 187593 نگرانی ٹیموںنے سروے کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 56266 کوویڈ ہیلپ ڈیسک قائم کی گئی ہیں۔ اب تک 81812 علامتی افراد کوویڈ ہیلپ ڈیسک کے ذریعے مل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوڈ ٹیسٹ کے نمونے لینے کے لئے ریاست کے تمام اضلاع میں ہر روز موبائل وین بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس وین کو کوویڈ ٹیسٹنگ وین کا نام دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ، محکمہ صحت کی طرف سے سرکای حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
جناب ٹنڈن نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹوں کی تعداد 1 لاکھ یومیہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس نے آر ٹی پی سی آر اور رپیڈاینٹی جن ٹیسٹ کے ذریعہ میڈیکل ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافہ کرنے ، اور آئندہ 27 جولائی تک ٹیسٹوں کی تعداد 1 لاکھ ٹیسٹ یومیہ کرانے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے چیف سکریٹری اور ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج کانپور نگر اور جھانسی میں صحت خدمات کی صورتحال کا جائزہ لیں اور 26 جولائی کو پریاگراج اور مرز اپور ڈویڑن میں موقع معائنہ کریں۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری دیہی ترقیات اور پنچایتی راج جناب منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو ریاست میں خصوصی صفائی ستھرائی اورسینٹائزیشن مہم کے کاموں کو موثر انداز میں چلایا جانا چاہئے۔ شہری ترقیات، دیہی ترقیات اور پنچایتی راج محکموں کو چاہئے کہ وہ صفائی سے متعلق سرگرمیاں مستعدی سے جاری رکھیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ، آج اور کل شہری علاقوں میں میونسپل کارپوریشنوں اور دیہی علاقوں میں گرام پنچایتوں اور ان سے منسلک صفائی کارکنوں کے ذریعہ صفائی ستھرائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووید کی لڑائی میں صفائی ستھرائی اور سینٹائزیشن بہت ضروری ہے اور اس میں عوام کی شرکت کا ایک اہم کردار ہے۔ دیہی اور شہری علاقوں میں ،سینٹائزیشن کے ساتھ ، اینٹی لاروا کیمیکل کا چھڑکاو ¿ اور فاگنگ کرائی جائے۔پانی کے بھراو ¿ کو ختم کیاجائے ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ چیف میڈیکل آفسران کو سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کلورین کی گولیاں فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ بھی یقینی بنایا جانا چاہئے کہ گہرے بور ویل ہینڈپمپوں کاپانی پینے کے لئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 اور وبائی امراض کو کنٹرول کرنے کے لئے یہ مہم ٹیم جذبے کے ساتھ چلائی جائے۔
جناب سنگھ نے بتایا کہ ریاست کے تقریباً 6100 ہاٹ سپاٹ علاقوں میں انفورسمنٹ کا کام جاری ہے۔ ان ہاٹ سپاٹ علاقوں میں تقریباً 11 لاکھ گھروں میں 64 لاکھ افراد رہائش پذیر ہیں۔ ان علاقوں میں ڈور ٹو ڈور اسکریننگ پوری توجہ کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے ہدایات دی ہیں کہ موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ مریضوں کو اسپتالوں میں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے ۔ تمام چیف میڈیکل آفسران اور میڈیکل کالجوں کے پرنسپل یہ یقینی بنائیں کہ مریضوں کو کم سے کم وقت میںکاغذی کارروائی مکمل کرکے طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
جناب سنگھ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ پچھلے چار ماہ کے دوران اناج کی تقسیم کا کام شفاف انداز میں ہوا ہے۔ انہوں نے اگلے مراحل میں بھی اناج کی تقسیم بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے تمام ضرورتمندوں کو اناج دستیاب کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ سینئر افسران تقسیم کے کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے کارکنوں / مزدوروں کو روزگار کی فراہمی کے نظام کو موثر طریقے سے نافذ کرنے کے لئے ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ خود انحصار ہندوستان مہم کے تحت ملازمت اور روزگار پورٹل کی نگرانی کے لئے اضلاع میں ایک علیحدٰہ ٹیم تشکیل دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کے تحفظ اور دیہی ترقیات کے تحت اب تک 3 ہزار کروڑ روپئے کے مقابلے 1045 کروڑ روپئے خرچ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں چیکنگ مہم کے تحت اب تک گاڑیوں کی چیکنگ اور ماسک نہ پہننے والوں کاچالان کرکے 52 کروڑ روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بغیر ماسک کے باہر نہیں جانا چاہئے۔


جدید تر اس سے پرانی