ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی رہائش گاہ ”راج گرہ “ پر حملہ و توڑ پھوڑ سے عقیدت مندوں کے دلی جذبات مجروح 



آل انڈیا علماءبورڈ کے قومی نائب صدر نایاب انصاری کی جانب سے پر زور مذمت ، امبیڈکر خاندان کو پولس تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ 


اورنگ آباد  عالمی رتن ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی ممبئی کے دادر علاقہ میں واقع رہائش گاہ ” راج گرہ “ پر ۲ نامعلوم اشرار کے ذریعے کئے گئے حملہ اور توڑ پھوڑ کی آل انڈیا علماءبورڈ ( رجسٹرڈ ) کے قومی نائب صدر نایاب انصاری نے پر زور مذمت کرتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ ، نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر دااخلہ سے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی ، معاملہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور امبیڈکر خاندان سمیت ونچیت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کو پولس تحفظ فراہم کرنے کا پر زورمطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ روزانہ بڑی تعداد میں ڈاکٹر امبیڈکر کے معتقدین ” راج گرہ “ پر آتے ہیں۔ اس لئے یہ مقام دنیا بھر میں امبیڈکر وادیوں کے لئے عقیدت و احترام کا حامل ہے۔ مذکورہ حملہ جس وقت کیا گیا تب وہاں پر کوئی سیکوریٹی گارڈ یا پولس اہلکار موجود نہیں تھا۔ اس لئے یہ حملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور اپنے آپ میں بین ثبوت ہے کہ حکومت عقیدت مندوں کی دلی وابستگی کے تئیں کتنی سنجیدہ ہے ۔ لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ نہ صرف ” راج گرہ “ کے اطراف ۴۲ گھنٹہ پولس پہرہ تعینات کرے بلکہ امبیڈکر خاندان سمیت ان کے پوتے ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر کو بھی مسلح سیکوریٹی فراہم کرے۔ یہ معاملہ راست ڈاکٹر امبیڈکر کے عقیدت مندوں کے دلی جذبات سے جڑا ہوا ہے۔ اس لئے ہنگامی حالات کے باوجود کسی بھی طرح کی غفلت قطعی طور پر ناقابل برداشت ہوگی۔ بورڈ کا مطالبہ ہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ فوری طور پر بذات خود راج گرہ جا کر ڈاکٹر امبیڈکر کے تئیں اظہارعقیدت کریں اور امبیڈکر خاندان کو دلاسہ بھی دیں۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی