محکمہ زیر زمین زخیرہ کو ملی بڑی کامیابی



عالمی بینک امداد یافتہ نیشنل ہائیڈرولوجی پروجیکٹ پر عمل آوری کےلئے
محکمہ ¿ زیر زمین پانی کو پوری ملک میں پہلا مقام حاصل
ریاستم یں زیر زمین پانی کی ذخیرہ اندوزی انتظام اور گرتے زیرزمین آبی سطح کو بچانے کےلئے اترپردیش زیر زمین پانی محکمہ کی کوششوںاور نیشنل ہائیڈرولوجی پروجیکٹ پر کامیاب عمل آوری کےلئے حکومت پند کے ذریعہ جون میں جاری تازہ اعداد وشمار کے مطابق اترپردیش کو ملک میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ اسی طرح کیرل کو دوسرا اور دامودر ریلی کارپوریشن کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ نیشنل ہائیڈرولوجی پروجیکٹ حکومت ہند کی عالمی بینک امداد یافتہ ایک اہم پروجیکٹ ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت قومی سطح پر آبی اطلاعاتی مرکز(national water information centre) قائم کیا جانا ہے۔اس سینٹرل سیکٹر اسکیم کے تحت مختلف ریاستوں اور مرکز کی کل 49ایجنسیاں کام کر رہی ہیں۔
یہ اطلاع آج یہاں ریاست کے وزیر جل شکتی ڈاکٹر مہیندر سنگھ نے دی۔ انہوںنے بتایاکہ اترپردیش محکمہ ¿ زیر زمین آب کے ذریعہ زیر زمین پانی کی ذخیرہ اندوزی اور کم ہوتی آبی سطح کو روکنے کےلئے قابل ستائش کام کیا جارہا ہے۔ انہوںنے پورے ملک میں پہلا مقام حاصل کرنے پر محکمہ ¿ زیر زمین آب کے افسران اور ملازمین کو تعریف کی۔ انہوںنے زیر زمین آبی سطح کو بچانے اور ڈارک زون میں شامل علاقوں کو اس فہرست سے نکالنے کےلئے مسلسل کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوںنے بتایاکہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی کامیاب رہنمائی اور پروجیکٹ کی عمل آوری میں یہ بہترین کارکردگی کے باعث زیر زمین آب محکمہ کو یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی