اے ایم یو میں گاندھی جینتی پر خطبات و مذاکروں کے انعقاد کے لئے 9 رکنی کمیٹی کی تشکیل

 



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ڈیڑھ سو سالہ یوم پیدائش تقریبات کے تحت گاندھیائی فکر و فلسفہ پر غیرملکی ماہرین کے آن لائن خطبات و مذاکروں کے انعقاد کے لئے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی سربراہی میں ایک نو رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔
 کمیٹی میں مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس (اے ایم یو رجسٹرار)، پروفیسر وسیم احمد (ڈائرکٹرکنوینر، اکیڈمک پروگرام کمیٹی)، پروفیسر نعیمہ خاتون (پرنسپل، ویمنس کالج)، پروفیسر ایم رضوان خاں (ڈائرکٹر، آئی کیو اے سی)، پروفیسر عرشی خاں (شعبہ ¿ سیاسیات)، پروفیسر محمد سجاد (شعبہ ¿ تاریخ)، پروفیسر ایم جہانگیر وارثی (صدر، شعبہ ¿ لسانیات) اور کنوینر کے طور پر پروفیسر ایم عبدالسلام (او ایس ڈی، وائس چانسلر دفتر) شامل ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی