وزیر اعلیٰ نے مزدوروں / کامگاروں کو دوسرے مرحلے میں 90 کروڑ 88 لاکھ روپئے آن لائن منتقل کئے

 



ریاستی حکومت نے بھی تین ماہ تک ہر مستفیدین کومفت اناج فراہم کرانے کا کام کیا

  لکھنو 
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر 9 لاکھ 8 ہزار 855 مزدوروں / کامگاروں کومالی مدد کے دوسرے مرحلے میں 90 کروڑ 88 لاکھ روپئے آن لائن منتقل کئے۔ اس موقع پر انہوں نے آفات سے قبل انتباہ اور راحت مینجمنٹ کے لئے ویب بسڈ ایپلی کیشن - 'انٹیگریٹڈ ارلی وارننگ سسٹم اورآن لائن سیلاب ایکشن پلان ماڈیول اور ’ڈیزاسٹر واچ‘ ایپ عوام کو معنون کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت ملک اور پوری دنیا سب سے بڑے سانحے کووڈ19 سے لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی موثر رہنمائی میں کووڈ19 سے لڑ رہا ہے۔ اس قدرتی آفات سے غریب اور عوام الناس کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے وزیر اعظم غریب بہبود پیکیج کا اعلان کیا۔ اس پیکیج کے تحت نومبر 2020 تک غریبوں کو مفت اناج دینے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت نے بھی تین ماہ تک مستفیدین کو مفت اناج فراہم کرانے کا کام کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ معاشرے کے آخری پائدان پر بیٹھے شخص کو حکومت کی اسکیموں کا فائدہ ملے۔ آج ایک ساتھ9 لاکھ 8 ہزار 855 مزدوروں / کامگاروں کے کھاتے میں 1000روپئے کی رقم منتقل کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں بڑی تعداد میں اسکلڈ لوگوں کوصنعت میں ضم کیا گیا ہے۔ فی الوقت 50 لاکھ سے زیادہ افراد صنعتوں میں کام کر رہے ہیں۔شجر کاری پروگرام ، تالابوں و ندیوں کی بازآباد کاری سمیت دیگر ترقیاتی اور تعمیراتی کاموں سے مزدوروں کو جو ڑا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ محنت کا کوئی متبادل نہیں ہوتا ہے۔ مزدوروں / کامگاروں نے اپنے عمل سے یہ ثابت کیا ہے۔ اب گاو ¿ں اور شہر ترقی کے عمل سے مربوط ہوکر ترقی کا ایک نیا باب لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے سبھی مزدوروں اور کامگاروں کی وطن واپسی پر انہیں راشن کٹ اور ان کے کھاتے میں ایک ہزار روپے کی رقم فراہم کرائی گئی ۔ اب تک 52 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ایک ہزار روپئے سے زائد کے فنڈ مہیا کیے جاچکے ہیں۔ ساتھ ہی 19 لاکھ لوگ ایسے ہیں ، جنہیں دوسری بار یہ رقم فراہم کرائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے قدرتی آفات سے قبل انتباہ اور راحت مینجمنٹ کے لئے تیار ویب بسڈ ایپلی کیشن عوام کو معنون کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کے توسط سے قدرتی آفات سے ہونے والے جانی نقصان کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے آفات سے بچاو ¿ کے لئے 'انٹیگریٹڈ ارلی وارننگ سسٹم' ، ’ڈیزاسٹر واچ‘ آن لائن سیلاب ایکشن پلان ماڈیول' اور آفات سے بچاو ¿ کے لئے بیداری مہم پروگرام کے سلسلہ میں محکمہ ریونیو کے کامیابی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ضلع بارہ بنکی ، لکھیم پور کھیری ، ہردوئی ، اناو ¿ اور فیروز آباد کے مستفیدین سے بات چیت کی۔ مستفیدین وزیر اعلیٰ کومطلع کرایا کہ انہیں 15 دن کا راشن کٹ اور ایک ہزار روپئے مل چکے ہیں اور انہیں ریاستی حکومت کی اسکیموں میں بھی کام مل گیا ہے۔
اس موقع پر ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ، ایس ڈی ایم اے کے نائب صدر ، لیفٹیننٹ جنرل آر پی ساہی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیومحترمہ رینوکا کمار ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دیویش چترویدی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب سنجے پرساد ،کمشنر راحت جناب سنجے گوئل اور دیگر اعلی افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی