جامعہ ملیہ اسلامیہ دسویں جماعت (ریگولر ) امتحانات کے نتائج کا اعلان 


لڑکیوں نے ماری بازی ، امتیازی نمبرات کے ساتھ لڑکوں کو چھوڑا پیچھے 

 

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے آج دسویں جماعت (ریگولر) کے نتائج اعلان کردیا۔ امسال مجموعی طور پر 97.16 فیصد  کامیابی کا ریکارڈ  درج کیا گیا۔دسویں کے امتحانات میں  لڑکیوں نے امتیازی نمبرات حاصل کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔  نتائج کی مکمل تفصیلات آن لائن www.jmicoe.in پر دستیاب ہے۔

 

دفتر برائے کنٹرولر امتحانات  نے کووڈ  19 کی تباہ کن صورتحال کے باوجود معزز وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی رہنمائی اور قیادت میں ، شفاف ، موثر اور بر وقت  نتائج کا اعلان کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جامعہ ہر صورت طلباء کے مفادات کو مقدم رکھتی ہے ۔

 

پروفیسر نجمہ اختر نے کامیاب  ہونے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کی تمنا کی ساتھ ہی امید جتائی کہ وہ قوم کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کریں گے  ، ساتھ ہی ساتھ اپنا ، اپنے والدین کا اور اپنے ادارہ کا بھی نام   روشن کریں گی۔ انہوں نے نتائج کے بروقت اعلان کے لئے دفتر برائے کنٹرولر امتحانات کے ذمہ داران اور دیگر عملے کی تعریف کی۔

 

اس امتحان میں مجموعی طور پر 633 طلباء  شامل ہوئے جن میں 324 لڑکیاں اور 309 لڑکے  تھے ۔ اس امتحان میں بالترتیب 98.15فیصداور 96.12فیصد طلباء  کامیاب رہے  (مجموعی طور پر کامیاب ہونے والوں کی شرح 97.16فیصدہے) ۔  کل 453 طلباء  جامعہ کے تین اسکولوں جامعہ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول ( جے جی ایس ایس ایس) ، جامعہ سینئر سیکنڈری اسکول ( جے ایس ایس ایس) اور سید عابد حسین سینئر سیکنڈری اسکول ( ایس اے ایچ ایس ایس ایس)میں 75فیصدسے زائد نمبر ات حاصل کیے ۔

 

 عینی علی (جے ایس ایس) نے جامعہ اسکولوں میں 99.43 فیصد کے ساتھ اول ، زلیخا اختر (جے جی ایس ایس) نے 98.71فیصدکے ساتھ دوسری اور رباب زہرا (جے جی ایس ایس) نے 98.43فیصدکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 

 کنٹرولرامتحانات ، ڈاکٹر ناظم حسین جعفری نے ڈین ، فیکلٹی آف ایجوکیشن کے تعاون کے شکریے کے ساتھ ساتھ اپنے فعال عملے کی بھی تعریف کی جنھوں نے بروقت نتائج کے اعلان کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انہوں نے امتحانات کے بروقت انعقاد ، کاپیوں کی جانچ اور موثر تدریس کے لئے جامعہ کے پرنسپلز اور ارکان کی کوششوں کو سراہا اور انھیں مبارکباد دی۔ دسویں اور بارہویں جماعت ( پرائیویٹ ) کے نتائج کا اعلان 17 جولائی 2020 کو اعلان کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی