گنا فراہمی کو یقینی بناننے کے لے منفرد پہل







 







 




گنا فراہمی میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے تمام تر اعداد و شمار
 e-ganna app یا ویب سائٹwww.caneup.in پر اپ لوڈ کیے جائیں گے
-لکھنو 
ریاست کے کمشنر گنا اور شکر جناب سنجے آر بھوس ریڈّی نے بتایاکہ پیرائی سیزن 2020-21کےلئے گنا کاشتکاروں کی گنا فراہمی سے متعلق اعداد وشمار میں پوری شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے گنا سروے اور سٹّا (speculation)سے متعلقہ تمام تر اعداد وشمار www.caneup.inاور e-ganna appپر اپ لوڈ کرائے جائیں گے، جس سے کاشتکار گھر بیٹھے ہی اپنے اور دیگر کاشتکاروں کے اعداد وشمار کو موبائل یا کمپیوٹر کے توسط سے دیکھ سکتے ہیں۔ اگر کاشتکاروں کو اپنے فیگر (figure)میں کوئی غلطی ہونے پر وہ متعلقہ کین سپروائیزر (Cane Supervisor)کو ای آر پی پورٹل www.caneup.in پر "Grievance Redressal"کالم پر اپنی شکایت درج کراکر ترمیم کر سکیںگے۔ اس نظام میں کاشتکاروں کو کمیٹیوں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اور گنا فراہمی میں پوری شفافیت کا احساس ہوگا ، وہیں دوسری جانب کووِڈ-19کے پھیلاو ¿ کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔
اس ضمن میں تفصیلی معلومات فراہم کراتے ہوئے جناب بھوس ریڈّی نے بتایاکہ پیرائی سیزن 2020-21کےلئے کین سروے کا کام تقریباً مکمل کر لیا گیا ہے۔ صد فیصد گنا سروے جی پی ایس تکنیک سے کرایا گیا ہے، جس سے کسی بھی قسم کی غلطی کی گنجائش نہ رہے۔
ایسے گنا کاشتکار جن کے پاس انڈرائیڈ موبائل نہیں ہے اور کمپیوٹر پر اپنا سروے نہیں دیکھ سکتے یا اس قابل نہیں ہے، ان کےلئے دیہی سطح پر سروے، اسپیکولیشن ڈسپلے پروگرام ضلع وار، مل اور محکمہ کے کین سپروائیزر کے ذریعہ مشترکہ طور پر کیا جائےگا۔کووِڈ-19کے مد نظر اس سال کمیٹی سطح پر سروے، اسپیکولیشن ڈسپلے فیئر سرکلوار اسٹال لگاکر 30ستمبر 2020تک کیا جائےگا۔ سرکلوار ایک اسٹال پر ایک دن میں ایک گاو ¿ں کیلئے تاریخ طے کی جائےگی ، جس میں سوشل ڈسٹینسنگ پر پوری طرح سے عمل کرتے ہوئے دیگر ضوابط پر بھی پوری طرح عمل آوری کو یقینی بنایا جائےگا۔ اس کے ساتھ ہی ہر گنا کمیٹی پر انکوائری ٹرمینل بھی قائم کیا جائےگا۔
گنا کمشنر نے بتایاکہ اس سال گنا کاشتکاروں کو گنا پرچیاں صرف ایس ایم ایس کے توسط سے ارسال کی جائےں گی۔ گنا کاشتکاروں سے گزارش کی گئی ہے کہ گنا کاشتکار سروےاسپیکولیشن ڈسپلے کے دوران کین سپروائیزر سے یا ای-کین ایپ کے توسط سے ازخود یا موبائل نمبر اپ-ڈیٹ کر لیں نیز موبائل کا ان-باکس خالی رکھیں اور ڈی این ڈی سروس کو ڈی-ایکٹیویٹیڈ رکھیں، جس سے انہیں گنا پرچی حاصل ہونے میں کوئی پریشانی نہ ہو اور کووِڈ-19کے پھیلاو ¿ کو موثر طریقہ سے روکا جا سکے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی