ڈاکٹر محمد ریحان نے کاربن فری پاور گِرِڈ کی ضرورت پر آن لائن خطبہ پیش کیا

 




علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور الیکٹریسٹی شعبہ کے ممبر انچارج ڈاکٹر محمد ریحان نے ایم این نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، پریاگ راج اور آئی ای ای ای کے اشتراک سے منعقدہ ویبینار میں کاربن فری پاور گِرِڈ کی ضرورت، مواقع اور چیلنجز موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ 
 ڈاکٹر ریحان نے کہا کہ پاور گِرِڈ کے ذریعہ بجلی کی پیداوار ایک روایتی طریقہ ہے جس کی وجہ سے کاربن ڈائی آکسائڈ کا اخراج بڑھ رہا ہے ۔ اس کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ نے پائیدار ترقی کے اہداف مقرر کئے ہیں جن پر عمل کے لئے گرین اِنرجی کے وسائل جیسے کہ سولر پاور کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے اور اسے پاور گِرِڈ سے جوڑا جارہاہے۔ ڈاکٹر ریحان نے کہاکہ گرین اِنرجی کا ہر وقت دستیاب نہ ہونا ایک چیلنج ہے ۔ روٹیٹنگ مشین کی جگہ پر انورٹر کے ذریعہ بجلی کی پیداوار اور نیٹ میٹرنگ جیسے منصوبوں سے سپلائی بندوبست پر اثر پڑ رہا ہے ۔ اس کے علاوہ اور کئی چیلنجز ہیں جن کا حل نکالنا ہوگا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی