کینٹین مینٹ زون میں درون کیمرا سے ہوگی نگرانی


کنٹین منٹ زون میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمرے کا استعمال کریں :وزیر اعلیٰ

ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی تعداد میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے پر زور

کووڈ اور نان کووڈ اسپتالوں کے لئے الگ الگ ایمبولینس کا انتظام کیا جائے

  لکھنو 
 اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میڈیکل اسکریننگ ، ایمبولینس سروس اورسرویلانس کی سرگرمیوں کے سلسلے میں ریاستی ہیڈ کوارٹر اور ضلع سطح پر مربوط کمانڈ سینٹر قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسے راحت کمشنر کے دفتر میں نافذ بندوبست کے طرز پرچلایا جائے۔
 وزیر اعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ان لاک بندوبست کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کنٹین منٹ زون میں نگرانی کے لئے ڈرون کیمرے کا استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو چلنے والی خصوصی صاف صفائی اور سینٹائزیشن مہم کے کاموں کی جانچ کے لئے بھی ڈرون کیمرے استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی یونٹ مہم مدت میں پہلے کی طرح کام کرتے رہیں گے۔
 وزیر اعلیٰ نے سروے کے ذریعے شہری علاقوں میں گھر گھر جاکر میڈیکل اسکریننگ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ نگرانی کرنے والی ٹیموں کو مکمل طور پر متحرک رکھا جائے۔ سروے کی سرگرمیاں مشن موڈ پرچلائی جائے۔ اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی تعداد میں مزید اضافہ کرتے ہوئے ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ 25 لاکھ سے کم آبادی والے اضلاع میں کم از کم 500 ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ یومیہ اور 25 لاکھ سے زیادہ آبادی والے اضلاع میں کم از کم 1 ہزار ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ یومیہ کئے جائیں۔ اس کے لئے محکمہ صحت چھوٹے اضلاع میں 5 ہزار اور بڑے اضلاع میں 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی یقینی بنائیں۔
 وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت اورمحکمہ طبی تعلیم کو اپنی سبھی یونٹوں کوپوری طرح متحرک رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولینس سروس کو مزید مستحکم بنایا جائے۔ کووڈ اور نان کووڈ اسپتالوں کے لئے الگ الگ ایمبولینس کا انتظام کیا جائے۔ ایمبولینس میں آکسیجن کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ یہ پہلے سے طے کیا جائے کہ مریض کو ایمبولینس کے ذریعہ کس اسپتال میں بھرتی کرنا ہے۔
 وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ سبھی وینٹی لیٹروں کوفعال رکھا جائے۔ یہ یقینی بنایا جائے کہ ایڈوانس لائف سپورٹ ایمبولینس میں وینٹی لیٹر چالو حالت میں رہیں۔ سبھی ایمبولینس میں آکسیجن کی دستیابی ضرورت کے مطابق یقینی بنائی جائے۔
 وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری / پرنسپل سکریٹری / سکریٹری سطح کے افسران اپنے اپنے چارج والے اضلاع میں صفائی سے متعلق سرگرمیوںمیں تیزی لائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اناج تقسیم کام کو شفاف طریقے سے کیا جائے اور ہر ضرورت مند کو اناج کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ٹڈی دل پرمسلسل نظر رکھتے ہوئے اس کے کنٹرول کے لئے سبھی ضروری قدم اٹھائے جائیں۔
اس موقع پروزیرطبی تعلیم جناب سریش کھنہ ،وزیر صحت جناب جے پرتاپ سنگھ،وزیر ریاست برائے صحت جناب اتل گرگ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری ،کمشنر انفراسٹرکچر اور صنعتی ترقیات جناب آلوک ٹنڈن ،کمشنر زرعی پیداوارجناب آلوک سنہا ، ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی ، ایڈیشنل چیف سکریٹری مالیات جناب سنجیو متل ، ایڈیشنل چیف سکریٹری ریونیو محترمہ رینوکا کمار ،ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جناب ہتیش سی اوستھی،ایڈیشنل چیف سکریٹری طبی تعلیم جناب رجنیش دوبے،ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت جناب امت موہن پرساد ،ایڈیشنل چیف سکریٹری زراعت جناب دویش چترویدی، ایڈیشنل چیف سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب ایس پی گوئل ،ایڈیشنل چیف سکریٹری ایم ایس ایم ای جناب نونیت سہگل ، پرنسپل سکریٹری مویشی پروری جناب بھونیش کمار ،پرنسپل سکریٹری وزیراعلیٰ جناب سنجے پر ساد ، سکریٹری وزیر اعلیٰ جناب آلو ک کمار ،ڈائریکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی