کووڈ 19 کی وجہ سے محدود ہوتے ملازمت کی منڈی میں روزگار کا امکان
جامعہ میں ہوگا '
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل16 جولائی تا 24 جولائی 2020 ء کو ایک ہفتہ طویل "آن لائن سمر اسکول آن جاب ریڈینس" کا اہتمام کررہی ہے ۔ اس کا مقصد کووڈ 19 کی وجہ سے سکڑتے ملازمت کی منڈی میں روزگار کے مواقع کے لئے طلباء کو تیار کرنا اور اس کے امکان سے انھیں روش ناس کرانا ہے ۔ اس پروگرام کا افتتاح 16 جولائی 2020 کو سہ پہر 3 بجے گوگل میٹ سے ہوگا۔
افتتاحی اجلاس میں مسٹر انیس خان ، گلوبل بزنس ہیڈ ، ڈبلیو پی آر او لمیٹڈ ، برطانیہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ وہ "عالمی معیشت کے تبدیل ہوتے منظر نامے اور مستقبل کے امکانات " پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پروفیسر نجمہ اختر ، وائس چانسلر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اس اجلاس کی صدارت کریں گی۔
اس سمر اسکول کا انعقادوائس چانسلر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر نجمہ اختر کی سرپرستی میں ہورہا ہے ۔ اس پروگرام کے ذریعے یونیورسٹی کے مختلف کورسوں کے طلباء ملازمتوں کے امکان اور اس کے حصول کے طریقہ کار سے واقف ہو سکیں گے ۔
اس میں طلباء اپنا محاسبہ کیسے کریں ، شخصیت کی نشوونما کیسے ہو ، مواصلات اور پیش کش کی مہارت کیسے پیدا کی جائے ، گروپ ڈسکشنز کیسے کیا جاتا ہے ، اپنا ہدف کس طرح متعین کرتے ہیں ، ٹیم ورک کیا ہوتی ہے ، تحریری عمل کو موثر کیسے بنایا جا سکتا ہے ، کریکنگ انٹرویوزکیسے ہوتے ہیں جیسے موضوعات پر گفتگو ہوگی ۔ اس سے طلبہ کو ملازمتوں کے لیے نہ صرف مجموعی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی بلکہ موجودہ صورتحال میں اسے کیسے اپنے حق میں استعمال کیا جائے ، اس بارے میں بھی وہ جان سکیں گے ۔ پروگرام کی تکمیل کے بعد شریک ہونے والے تمام ہی افراد کو ای سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔
مقررین میں مسٹرذوہیب ٹی خان ، سی ای او ،اپی جئے ستیہ اینڈ سورن گروپ ، مسٹر دیویش دھون ، گلوبل سی پی بزنس لیڈ ، دیجیو ، مسٹر شیرف الرحمن ، ریجنل سورسنگ منیجر- یورپ ،یورپ ، مڈل ایسٹ نارتھ افریقہ ، نیسلے شامل ہیں ، مسٹر سمیر شرما۔ ہیڈ مارکیٹنگ ، ڈیجیٹل اینڈ آف لائن ، انڈاسپریٹ گروپ ، محترمہ روپا ایچ شرما ، دے ۔ سینئر منیجر - امپلائی کاونسیلنگ ، دبئی الیکٹریسیٹی اینڈ واٹر اتھارٹی (ڈی ای ڈبلیو اے ) ، مسٹر کرن سکھوجا ، سینئر پروڈکٹ مینیجر ، فوربس ڈاٹ کام ، محترمہ روحی دھر ، کارپوریٹ ٹرینر ، مسٹر سنجے بکسکلا ، سابق سینئر وی پی - ایچ آر ، ڈی ایل ایف لمیٹڈ۔ ، محترمہ ریتیکا سبھاش ، ڈائریکٹر آف اسکول انڈین سب کان ٹی نینٹ ، منگا ہائی ڈاٹ کام ، مسٹر ندیم حسن ، ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ ، دبئی ، مسٹر راجکمل گپتا ، ڈالمیا گروپ ، ڈائریکٹر ایچ آر ، مسٹر جمال شاہ ، کارپوریٹ ٹرینر ، پروفیسر نوشاد ایچ۔ مولک ، پروفیسر شاہد اختر ، پروفیسر نشاط حیدر اور پروفیسر ریحان خان سوری وغیرہ شامل ہیں ۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنا صدی سال منا رہی ہے اور حال ہی میں ایم ایچ آر ڈی ، این آئی آر ایف کے ذریعہ رینکنگ میں ملک کی 10 اعلی یونیورسٹیوں کی فہرست میں داخل ہوگئی ہے۔ کواکواریلی سیمنڈز (کیو ایس) ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے مطابق ، جامعہ پوری دنیا کی 751-800 یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ یونیورسٹی کے آغاز سے ہی یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل طلباء کے کیریئر میں اضافے کے لئے مستقل جدوجہد کر رہی ہے۔