اے ایم یو کی دسویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان



علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر سکنڈری اسکول سرٹیفیکٹ حصہ دوئم (بارہویں جماعت) اور سےکنڈری اسکول سرٹیفکےٹ دسویں کلاس کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دےاگیاہے ۔ بارہویں کلاس کے امتحان میں 2448 طلبہ و طالبات شامل ہوئے تھے جن میں سے 2406 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ بارہویں جماعت کا نتیجہ 98.28 فیصد رہا۔ 
 نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کنٹرولر مسٹر مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ سید حامد سینئر سکنڈری اسکول (بوائز) کے طالب علم سید قائم مہدی 500 میں 484 نمبر حاصل کرکے لڑکوں میں اور سینئر سکنڈری اسکول (گرلس) کی مریم لطیف 483 نمبر حاصل کرکے لڑکیوں میں پہلے مقام پر رہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس امتحان میں 2212 طلبہ و طالبات نے فرسٹ ڈویژن، 192طلبہ و طالبات نے سکنڈ ڈویژن اور دو طالب علموں نے تھرڈ ڈویژن حاصل کیا۔ 
 دسویں کلاس کے امتحان میں 1425 طلبہ و طالبات شامل ہوئے تھے جن میں سے 1369 طلبہ و طالبات نے کامیابی حاصل کی۔ بارہویں جماعت کا نتیجہ 96.07 فیصد رہا۔ اےس ٹی اےس اسکول کے طالب علم عمران علی نے 500 میں 495 نمبر حاصل کرکے لڑکوں میں اول مقام حاصل کےا جبکہ اےس ٹی اےس اسکول کے ہی شہان عثمانی اور اے اےم ےو سٹی اسکول کے ستےہ نارائن پاٹھک نے 494نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور سے دوسرا مقام حاصل کےا۔
 لڑکےوں مےں اے اےم ےو گرلس اسکول کی اسریٰ سہےل 491 نمبر حاصل کرکے لڑکیوں میں پہلے مقام پر رہیں۔ 
 وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں طالب علموں نے اپنی محنت سے جو شاندار مظاہرہ کیا ہے اس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وائس چانسلر نے ان کے سنہرے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 


 


 


اے ایم یو علی گڑھ کیمپس جولائی2020 ءمیں سنیچر اور اتوار کو بند رہے گا
علی گڑھ: کووِڈ-19کی روک تھام کے لئے حکومت اترپردیش کی جانب سے رہنما ہدایات کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کا علی گڑھ کیمپس، جولائی 2020ءمیں ہر جمعہ کی شب میں 10بجے سے ہر پیر کی صبح 5بجے تک بند رہے گا۔ 
 اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے ایک سرکولر جاری کرتے ہوئے کہاکہ لازمی خدمات فراہم کرنے والے یونیورسٹی کے شعبے اور دفاتر جیسے کہ طبی خدمات، صفائی، بجلی، پانی، اقامتی ہال کی خدمات، سنٹرل آٹوموبائل ورکشاپ ، ٹیلی فون شعبہ اور لازمی خدمات سے وابستہ مرکزی انتظامی دفاتر وغیرہ، متعلقہ سربراہانِ شعبہ کی ہدایات کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی