اے ایم یو کے شعبہ عربی میں آن لائن پی ایچ ڈی وائیوا کا انعقاد



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ ¿ عربی میں کشمیر کے ریسرچ اسکالر آصف احمد کمار کا آن لائن پی ایچ ڈی وائیوا ہوا۔ ”یوسف ادریس کے ناول میں سیاسی و اجتماعی رجحانات“ کے عنوان پر ریسرچ اسکالر نے اپنے مقالے کے اہم نکات کو پی پی ٹی کی مدد سے پیش کیا۔ یہ مقالہ سابق صدر شعبہ پروفیسر محمد سمیع اختر کے زیر نگرانی مکمل کیا گیا۔ اس مقالے کے بیرونی ممتحن پروفیسر حبیب اللہ خاں تھے۔ 
 اوپن وائیوا میں شعبہ کے استاد پروفیسر محمد فیضان بیگ اور پروفیسر تسنیم کوثر نے ریسرچ اسکالر سے موضوع سے متعلق بعض سوالات کئے۔ وائیوا میں شعبہ کے اساتذہ اور ریسرچ اسکالر آن لائن شریک ہوئے۔ 


فائنل امتحانات کے تیس فی صد نمبروں کے لئے آن لائن وائیوا : اے اےم ےو کنٹرولر
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے طے کےا ہے کہ تعلیمی میقات 2019-20کے تحت آخری سال ےا سےمسٹر کے طلبہ و طالبات کے سالانہ امتحانات کے 70فی صد نمبر دیگر طریقوں سے طے کئے جائےں گے جبکہ بقےہ 30فی صد نمبر کے لئے طلبہ و طالبات کو آن لائن وائیوا کے عمل سے گذرنا ہوگا۔
 کنٹرولر امتحانات مسٹر مجیب اللہ زبےری نے بتاےا کہ وائیوا کا پروگرام سبھی شعبوں، فےکلٹےوں اور کالجوں سے مشاورت کے بعد کنٹرولر کی وےب سائٹ پر اَپ لوڈ کردےا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی پےپر مےں طلبہ کی تعداد زےادہ ہوتی ہے تو متعلقہ شعبہ کے سربراہ ممتحین کی تعداد کا فےصلہ خو د کرےں گے۔ انہوںنے سبھی شعبوں اور کالجوں کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان امتحانات کے نمبر جلد از جلد کنٹرولر کے دفتر کو ارسال کر دےں تاکہ طلبہ کا رےزلٹ جلد از جلد تےار کےا جا سکے۔
 مسٹر زبےری نے کہا کہ کووڈ 19کے خطروں کے پےش نظر تعلیمی میقات 2020-21کی پڑھائی 5اگست سے آن لائن شروع ہوگی اور فی الحال طلبہ کو ہاسٹلوں مےں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے فی الوقت ہاسٹلوں مےں رہ رہے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ بھی ہاسٹل کو چھوڑ کر اپنے گھروں کو چلے جائےں تاکہ کووڈ19وبا سے محفوظ رہےں۔
 اس درمےان ےونیورسٹی کے اساتذہ کو موڈل کلاﺅڈ کی مدد سے آن لائن تدریس کی تربےت فراہم کرنے کے لےے پروفےسر اےم اےن فاروقی کمپےوٹر سےنٹر کے زےر اہتمام تربےت کا انتظام کےا گےا ہے ۔ آن لائن تدریس کے تحت مختلف آن لائن ذرائع سے طلبہ کو پاور پوائنٹ پرےزنٹےشن کے ذریعہ لےکچر نوٹس فراہم کےے جائےں گے اور اساتذہ اور طلبہ کے درمےان آن لائن انٹر اےکشن کے پروگرام بھی منعقد کئے جائےں گے۔
 مسٹر زبےری نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ آن لائن وائیوا کے پروگرام کے لےے www.amucontrollerexams.comا ور www.amu.ac.in وےب سائٹوں کو دےکھتے رہےں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی