ویمنس پالی ٹیکنک کی طالبات اور اساتذہ کے لئے کلاو¿ڈ کمپیوٹنگ پر آن لائن ورکشاپ کا اہتمام



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)کے ویمنس پالی ٹیکنک کی طالبات اور اساتذہ کے لئے ایک آن لائن اسٹارٹ اپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرین نے اے ڈبلیو ایس کلاو ¿ڈ کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی افادیت و اہمیت پر گفتگو کی اور اس شعبہ میں ملازمت کے امکانات پر روشنی ڈالی۔ 
 آن لائن اسٹارٹ اپ ورکشاپ کا انعقاد ویمنس پالی ٹیکنک کے ٹریننگ و پلیسمنٹ سیل اور اے ایم یو ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر (جنرل) نے ایپوارس ٹکنالوجیز (APPWARS) ، نوئیڈا کے اشتراک سے کیا، جس میں 110طالبات اور 15اساتذہ نے شرکت کی۔ 
 ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے ویمنس پالی ٹیکنک کی پرنسپل ڈاکٹر سلمیٰ شاہین نے کہاکہ کلاو ¿ڈ کمپیوٹنگ اور آرٹیفیشیئل انٹلی جنس سے سائبر سیکورٹی آسان ہوئی ہے اور زیادہ بڑے ڈاٹا کا بندوبست کرنا بھی آسان ہوا ہے۔ کلاو ¿ڈ کمپیوٹنگ کے ذریعہ نیوٹرل نیٹ ورک اور دیگر خدمات میسر ہونے لگی ہیں جن کا موبائل ڈیوائس میں بھی استعمال ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ انڈسٹری کلاو ¿ڈ اور کلاو ¿ڈ آٹومیشن کو بھی کلاو ¿ڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارمس کے ساتھ مربوط کردیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ کووِڈ-19 جیسی وبا کے دور میں آن لائن درس و تدریس کا چلن بڑھ گیا ہے ، چنانچہ اساتذہ کے لئے اپنے کلاس نوٹ، ویڈیو لیکچرز اور پرزنٹیشن کو کلاو ¿ڈ پر رکھنا ناگزیر ہوگیا ہے۔ 
 ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے کہاکہ روزمرّہ کی زندگی میں جدید ایپلی کیشنز کو اپنانا ضروری ہے ۔ انھوں نے کہاکہ انفارمیشن ٹکنالوجی نے ملک میں صنعتی انقلاب کے بیج بوئے ہیں جس سے ہر شعبہ میں اسمارٹ ٹکنالوجیز کا چلن بڑھ رہا ہے اور نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں۔ 
 ورکشاپ کے تکنیکی سیشن میں ایپوارس ٹکنالوجیز کے نیٹ ورک انجینئر مسٹر گورو دیویدی نے کلاو ¿ڈ کمپیوٹنگ کاتعارف کرایا اور اس کے مختلف پہلوو ¿ں پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے اس شعبہ میں روزگار کے مواقع کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ 
 ویمنس پالی ٹیکنک کے ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر اور ورکشاپ کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر جہانگیر عالم نے ایپٹرون ٹکنالوجیز کے مسٹر سونو پرکاش کا بطور خاص شکریہ ادا کیا جنھوں نے آن لائن پروگرام کے انعقاد میں بنیادی رول ادا کیا۔ 
 مس عامرہ مریم (لیکچر، کمپیوٹر سیکشن) نے نظامت کے فرائض انجام دئے جب کہ ٹریننگ و پلیسمنٹ کوآرڈنیٹر مسٹر طارق احمد نے اظہار تشکر کیا۔ 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی