پانی کی بربادی روکنے کےلئے عوامی بیداری ضروری


 


 



 

 



’پورے ہفتہ پوری ریاست میں انڈرگراو ¿نڈ واٹر ویک‘ منایا جائےگا

-لکھنو 
اترپردیش حکومت کے ذریعہ 16سے22جولائی 2020تک پوری ریاست میں ضلع، ترقیاتی بلاک اور تحصیل سطح پر ’زیر زمین آبی ہفتہ‘کا انعقاد کیا جائےگا۔ اس مقصد سے ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری حکم نامہ 8جولائی 2020کو جاری کرتے ہوئے تمام منطقائی کمشنروں، ضلع مجسٹریٹوں اور محکمے کے سربراہان کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس دوران وہ اپنے سطح پر مختلف انعقادات کراتے ہوئے، زیر زمین آبی مسئلہ کو ظاضر کرتے ہوئے وسیع تر تشہیر کرائی جائے، تاکہ عوام میں زیر زمین آب کے تئیں بیداری اور احساس کا زندہ کیا جا سکے۔ اس مہم کے دوران زیادہ سے زیادہ طالب علموں، رضاکاراداروں اور عوام کو وابستہ کیا جائے۔
اس سال کا موضوع ’بارش کا پانی زندگی ہماری-اس کا ذخیرہ عزم ہمارا‘ رکھا گیا ہے، جس پر یہ انعقاد مبنی ہوگا۔ یہ اطلاع محکمہ ¿ زیر زمین آب کے ڈائرکٹرجناب وی کے اپادھیائے نے دی۔
جناب اپادھیائے نے بتایاکہ کووِڈ-19وبا کے باعث اس بار طالب علموں کو اس مہم سے آن لائن جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ریاست کی دارالحکومت لکھنو ¿ میں 16تا22جولائی 2020تک اسکولوں اور یومیہ اخبارات کے توسط سے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تصویر اور مشوراتی مقابلہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی پہلی بار ایف ایم ریڈیو کے توسط سے بھی زیر زمین آبی اہمیت کا پیغام عوام کو پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ڈائرکٹر نے بتایاکہ ’انڈرگراو ¿نڈ واٹر ویک‘ جیسے عوامی بیداری مہم کی تقاریب کے توسط سے ہم سبھی یہ عزم لیں کہ اپنے روزمرہ کی زندگی میں پانی کے زائد اصراف سے بچیں گے، زیر زمین آب کے اندھادھنداستعمال کو کنٹرول کریںگے اور بارش کے پانی کو مستقبل کے واسطے محفوظ کر آبی ذرائع کو بچائیں گے۔




ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی