*تنج پنیا نے ٹاپر نجم الحسن کی رہائش گاہ پہنچ کر عزت افزائی کی* 


 

 




 




 

بنکروں کے مسائل سے روشناس ہوئے، اپنا ساتھ دینے کاکیا وعدہ 

بارہ بنکی(نامہ نگار)مدرسہ تعلیمی بورڈ اترپردیش کے سینئر سیکنڈری(عالم عربی)کے امتحان میں ضلع کانام روشن کرنے والے نجم الحسن ولد ظہیر الحسن انصاری کی رہائش گاہ پہنچ کر کانگریس کے ریاستی ترجما تنج پنیا نے گلپوشی کر عزت افزائی اور مزید کامیابی کی دعاء دی۔

انہوں نے کہاکہ بارہ بنکی ضلع نے تعلیم کے معاملے میں ہمیشہ تاریخ رقم کی ہے اس کی جیتی جاگتی مثال ہمارے سامنے نجم الحسن ہیں جنہوں نے عربی فارسی بورڈ میں بھی صوبہ میں 9 واں مقام حاصل کر اپنے ضلع،قصبہ کے ساتھ مدرسہ کانام روشن کرنے کاکام کیا ہے۔اور نگرپنچایت زیدپورمیں تعلیم یافتہ لوگوں کی ایک فوج ہے۔ یہی وجہ ہے ضلع میں زیدپور کاایک الگ مقام یے۔انہوں نے کہاکہ سر زمین زیدپور ولیوں کاگڑھ ہے یہاں کے لوگوں میں حوصلہ اور جذبہ کوٹ کوٹ کر پیوست ہے۔ لیکن افسوس روزگار سے پسماندہ ہونے کہ وجہ سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا خواب زیادہ تر لوگوں کا خواب ہی رہ جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف بنکر لاک ڈائون کی مار جھیل رہاہے تو دوسری طرف حکومت کی ستم ظریفی یہ کہ بنکروں کو ملنے والی بجلی سبسڈی بھی ختم کررہی ہے جو افسوسناک ہے۔مسٹر پنئا نے کہاکہ میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتاہوں آپ کی اس لڑائی میں آپ کے ساتھ ہوں جب چاہیں جیسے چاہیں آپ مجھ سے کام لے سکتے ہیں۔

واضح ہو کہ 1/7/20 آنے والے مدرسہ بورڈ کے ریزلٹ میں نجم الحسن نے 89.20 فیصد نمبر حاصل کرکے ضلع میں اول اور یوپی میں ٹاپ ٹین لسٹ میں اپنا نام درج کرایاہے۔

اس کے بعد تنج پنیا محمد جسیم کی رہائش گاہ پہنچے جہاں ان کا زبردست طریقہ سے استقبال کیاگیا۔اس موقع پر تفضل حسین انصاری،معراج احمد انصاری،حفظ الرحمن انصاری،معظم انصاری،محمد عالم کانگریس لیڈر،محمد عمران صدیقی،محمد سفیان انصاری،شفاءالدین انصاری،آفتاب عالم،سعید الرحمٰن سمیت لوگ موجودتھے۔ظفرالحسن انصاری نے تمامی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔





ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی