جامعہ ملیہ اسلامیہ میں  یو جی سی-ایچ آر ڈی سی  کے ذریعے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق تین روزہ پروگرام کا انعقاد

 



 

یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سنٹر (یو جی سی-ایچ آر ڈی سی) ، جامعہ ملیہ اسلامیہ 'ڈیزاسٹر مینجمنٹ فار کوویڈ۔ 19 پینڈیمک ' کے عنوان سے تین روزہ آن لائن شارٹ ٹرم کورس 14 جولائی سے 16 جولائی 2020 کو  شروع کرے گی۔ 

 

توقع کی جا رہی ہے کہ ملک کے ہر کونے کی نمائندگی کرنے والے تقریبا 150 شرکاء اس کورس میں آن لائن شامل ہوں گے۔ متعدد نامور افراد نے ان شرکاء کے ساتھ آن لائن گفتگو کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ یہ افراد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے ہیں۔وہیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت ملک کے متعدد اعلی تعلیمی دانش گاہیں شامل ہیں ۔ 

 

پروفیسر نجمہ اختر ، وائس چانسلر ، جامعہ ملیہ اسلامیہ صبح 10 بجے پروگرام کا افتتاح کریں گی جس کے بعد تکنیکی سیشنز ہوں گے۔

 

ڈاکٹر انیل کے سنہا ، آئی اے ایس ، ڈاکٹر پرویز حیات ، آئی پی ایس ، پروفیسر پی کے جوشی ، جے این یو ، پروفیسر انیل گپتا ، این آئی ڈی ایم ، ڈاکٹر وشال چھبرا ، ماہر نفسیات ، ایسکارٹس جیسی مقتدر شخصیات تبادلہ خیال کریں گی ۔

 

اس انفیکشن کی وجہ سے سے انسانیت کو ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،معمول کی زندگی درہم اور معاشی نظامتباہی کے دہانے پر ہے ۔ اس وبائی مرض نے نہ صرف صحت کا بحران پیدا کیا ہے بلکہ پوری دنیا کے لئے معاشرتی اور معاشی بحران بھی پیدا کردیا ہے۔

 

اس بحران پر قابو کیسے پایا جائے یہ ہر ایک کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ اس پروگرام میں ان تمام متعلقہ امور اور چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس سے مستقبل کے لئے کوئی لائحہ عمل مرتب کیا جا سکتا ہے ۔ کووڈ 19 سے متعلق احتیاطی تدابیر سے لیکر معیشت و معمول کی زندگی کو پٹری پر کیسے لایا جائے وہ تمام موضوعات ماہرین کے ذریعے گفتگو کا موضوع بنیں گی ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی