قربانی سے منسلک ان تجسس کا دیکھیں حل

 



لکھنو ¿۔ دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل لکھنو ¿ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔ اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ویب سائٹ کے ذریعہ۳۲جولائی۰۲۰۲ئ سے ۳اگست۰۲۰۲ئ تک دوپہر ۲بجے سے ۴بجے تک قربانی اوردیگر مسائل کے متعلق سوالات دریافت کرسکتے ہیں۔ ان کے جوابات امام عیدگاہ لکھنو ¿مولانا خالد رشید فرنگی محلی ناظم دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی صدارت میںعلمائے کرام پر مشتمل ایک پینل دیتاہے۔ لوگ اپنے سوالات ان نمبروں9335929670, 7007705774, 9415102947, 7007705774, 9580112032 اور ویب سائٹ :www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں ۔پوچھے گئے سوالات میں سے کچھ درج ذیل ہیں 
 سوال : میں نے پچھلے سال اپنے نام سے قربانی کرائی تھی تو کیا امسال اپنے بڑے بھائی کی طرف سے کرواسکتے ہیں؟ 
 جواب : جس پر قربانی واجب ہے اسے ہر سال اپنی طرف سے ایک قربانی کرنی ہوگی اگر وسعت ہے تو دوسری قربانی کسی اور کے نام سے کرواسکتا ہے۔
 سوال : ایک آدمی صاحب نصاب نہیں ہے مگر اس نے ایک بکرا قربانی کی نیت سے پال رکھا ہے تو کیا اسے فروخت کرسکتاہے؟ 
 جواب : اس بکرے کو فروخت نہیں کرسکتا ہے، بلکہ اس پر قربانی واجب ہے۔
 سوال :  قربانی کس پر واجب ہے؟ 
 جواب : قربانی ہر اس مسلمان، عاقل، بالغ اورمقیم پر واجب ہے جس کے پاس قربانی کے دن ضرورت سے زائد ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت کے برابر روپئے یا تجارت کا مال یا اور کوئی سامان ہو۔
 سوال : اگر بکرا مکمل ایک سال کا ہے لیکن اس کے دانت نہیں نکلے تو کیا اس کی قربانی درست ہے؟
 جواب : درست ہے۔ بس ایک سال کا ہونا شرط ہے۔ دانت نکلنا ضروری نہیں۔
 سوال : میں نے ایک جانور خریدا لیکن بعد میں کوئی عیب نکل گیا تو کیا اس کی قربانی درست ہے؟ 
جواب : ایسے جانور کی قربانی درست نہیںہے۔ دوسرا خرید کر قربانی کرے۔


 


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی