علی گڑھ : اے ایم یو بورڈ آف سکنڈری اینڈ سینئر سکنڈری ایجوکیشن نے تعلیمی سال 2020-21 میں نویں اور بارہویں جماعت کے لئے سی بی ایس ای کے ترمیم شدہ نصاب تعلیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو بورڈ کی جانب سے مذکورہ فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
ترمیم شدہ نصاب تعلیم کا لنک ہے : http://cbseacademic.nic.in/Revisedcurriculum_2021.html
ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن، اے ایم یو کے ڈائرکٹر پروفیسر اصفر علی خاں نے ایک نوٹیفکیشن میں اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یکم سے آٹھویں جماعت کے لئے اے ایم یو کے اسکولوں میں این سی ای آرٹیسی بی ایس ای کے ذریعہ طے شدہ متبادل اکیڈمک کیلنڈر اور لرننگ آو ¿ٹ کم پر عمل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی آن لائن کلاسیز 15جولائی 2020 سے شروع ہوں گی جو تا حکم ثانی جاری رہیں گی۔
کووڈ-19 سے بچاو ¿ کے لئے لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
علی گڑھ : کووِڈ-19 کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے اپنے سبھی شعبوں کے اساتذہ اوردفاتر کے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی میٹنگیں آن لائن طریقہ سے کریں اور آف لائن میٹنگ کرنے سے گریز کریں۔
اے ایم یو رجسٹرار مسٹر عبدالحمید آئی پی ایس نے ایک نوٹیفکیشن میں یہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی آف لائن میٹنگ کرنی ہے تو اس میں آٹھ سے زیادہ لوگ شامل نہ ہوں اور سوشل ڈسٹینسنگ کا پورا خیال رکھا جائے۔ انھوں نے مزید کہاکہ حکومت ہند کی رہنما ہدایات کے مطابق یونیورسٹی کے ملازمین لازمی طور سے ماسک پہنیں اور ہاتھوں کو سینیٹائز کریں یا صابن سے وقتاً فوقتاً دھلتے رہیں۔