علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی مساجد میں عیدالضحیٰ کی نماز نہیں ہو گی
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم ےونیورسٹی کے ناظم دینےات پروفےسر محمد سلیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر یونیورسٹی کے زیر انتظام جامع مسجد سمےت کسی بھی مسجد میں عید الضحیٰ کی نماز نہیں ادا کی جائے گی۔
پروفیسر محمد سلیم نے کہاکہ سبھی طلبہ و اساتذہ اور دیگر متعلقین اپنے گھروں میںدوگانہ نماز عید ادا کرےں اور جن کے لےے ےہ آسانی نہ ہو وہ عید کی نماز کے بجائے نماز چاشت ادا کریں۔ انہوںنے کہا کہ ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کرےں اور ےونیورسٹی کےمپس مےں کھلی جگہوں پر قربانی نہ کرےں اور نہ ہی کسی اےک جگی بھیڑ کی شکل مےں جمع ہوں۔ قربانی کا اہتمام اپنے گھروں کے اندر کرےں اور صفائی کا پورا خےال رکھےں۔ انہوں نے لوگوں سے قبرستان نہ جانے کی بھی اپیل کی تاکہ وہاں بھیڑ اکٹھی نہ ہو اور کووڈ 19سے کسی قسم کا خطرہ نہ ہو۔
انہوںنے کہا کہ صحت عامہ سے متعلق قومی اور صوبائی اداروں کی رہنما ہدایات کے مطابق سوشل ڈسٹینسنگ برقرار رکھیں۔ ایسے وقت میں جب صحت عامہ کو سنگین خطرات لاحق ہیں لوگ اسلامی اصولوں اور احکامات کے مطابق متبادل نمازیں ادا کرسکتے ہیں۔
انہوںنے بتاےا کہ کورونا وائرس کی وباکے پےش نظر وائس چانسلر لاج پر طلبہ و اساتذہ کے لئے ملاقات کا پروگرام موقوف رہے گا۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اے ایم یو کے اساتذہ، سابق و موجودہ طلبہ و طالبات، اور ملک کے دیگر شہریوں کونیک خواہشات پیش کی ہیں اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ سماج کے کمزور طبقات کی مدد کریں۔ انھوں نے کووِڈ-19 کی روک تھام کے سلسلہ میں صحت عامہ سے متعلق محکمہ کی طرف سے جاری رہنما ہدایات پر عمل کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔