صحت مند معاشرہ کے قیام کیلئے آبادی استحکام نہایت ضروری


وزیراعلیٰ نے آبادی استحکام پکھواڑے کا آغاز اور کووِڈ-19کی جانچ کے واسطے نو وضع منطقائی بی ایس ایل-2تجربہ گاہ عوام کو معنون تقریب کو خطاب کیا
آبادی استحکام کیلئے عوامی بیداری کے واسطے حکومت ہند کی تھیم ’آفت میں بھی فیملی پلاننگ کی تیاری، بہ اختیار قوم اور کنبہ کی مکمل ذمہ داری‘

آبادی میں اضافہ جیسے اہم موضوع پر عوام کو بیدار کیا جانا ضروری
ریاست کے تمام منطقوں میں کووِڈ-19کی جانچ کیلئے ٹیسٹنگ لیب موجود
آبادی کو قابو کرکے ہی ہم اپنے بہتر مستقبل کے تصور کو حاصل کر سکتے ہیں
ریاستی عوام کو بہتر طبّی سہولیات فراہم کرانے کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں
موجودہ حکومت کی مثبت کوششوں سے انسیفلائیٹس سمیت کئی ایسی بیماریوں پر موثر کنٹرول قائم کیا گیا
کووِڈ-19کے مد نظر وزیراعظم کے ذریعہ صحیح وقت پر صحیح فیصلے کیے گئے، جس کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان ایک بہتر حالات میں:وزیراعلیٰ
-لکھن
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ صحتمند معاشرہ کے قیام کیلئے آبادی استحکام نہایت ضروری ہے۔ آبادی مستحکم کرکے ہی سماج کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی ملک کی آبادی اس کی کل شرح پیدائش پر منحصر ہے۔ آبادی میں اضافہ جیسے اہم موضوع پر عوام کو بیدار کرنا بہت ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ آج یہاں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر آبادی استحکام پکھواڑے کا آغاز اور کووِڈ-19کی جانچ کیلئے نو وضع منطقائی بی ایس ایل-2تجربہ گاہوں کے عوام کو معنون تقریب کو خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بی ایس ایل-2لیب کی 7لیب کو آج عوام کو معنون کیا جا رہا ہے۔ اس طرح ریاست کے سبھی منطقوں میں کووِڈ-19کی جانچ کیلئے ٹیسٹنگ لیب فراہم ہو گئی ہے۔ ہر میڈیکل کالج میں بی ایس ایل-2اور3لیول کی لیب بنانے کی کارروائی جنگی پیمانہ پر ہوئی ہے۔ کووِڈ-19کے چیلنجیز کے ساتھ ساتھ ویکٹر امراض کیلئے بھی یہ وقت بہت حساس ہے۔اس کیلئے ضروری ہے کہ ہوشیاری اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ فی الحال ریاست کے تمام ضلعوں میں صفائی پر سہ روزہ خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے عالمی آبادی یوم کے موقع پر لوگوں کو بیدار کرنے کے مقصد سے محکمہئ صحت کے ذریعہ چلائی جا رہی مہم کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اترپردیش ملک کی کثیر آبادی والی ریاست ہے۔ لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرانے کے مقصد سے آبادی کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔ ملک کے مقابلے میں اترپردیش کی شرح پیدائش زیادہ ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجموعی آبادی گنجانپن کا اثر زچہ-بچہ شرح اموات سے وابستہ ہے۔ فی الحال ہندوستان کی کل شرح پیدائش 2.2اور اترپردیش کی 2.7ہے۔ ہر باشندہ کو یہ سمجھے کی ضرورت ہے کہ آبادی کو کنٹرول کرکے ہی ہم اپنے بہتر مستقبل کے تصور کو حاصل کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ گزشتہ تین برسوں میں بہت کوششیں کی گئی ہیں۔ محفو ظ زچگی منصوبہ،جننی شِشُ سرکشا پروگرام، پردھان منتری سرکشت ماترتو ابھیان، پردھان منتری ماتر وندنا یوجنا، جس سے جس سے زچہ-بچہ شرح اموات کو کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ریاست میں نوزائدہ طفل شرح اموات کوکنٹرول کرنے کیلئے 1820 New born care corner،180 new born stablization unit،82 sick new born unitقائم کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی عوام کو بہتر طبّی سہولیات فراہم کرانے کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔ '102'ایمبولینس کی 2270یونٹ ریاست میں سرگرم ہیں۔ مئی 2020تک 3کروڑ 85لاکھ لوگ اس خدمت سے فیضیاب ہوئے۔ '108'ہیلتھ ایمبولینس سروس کی 2200یونٹ کے توسط سے مئی 2020تک 1کروڑ45لاکھ لوگوں کو فائدہ ملا ہے۔ ریاست میں 242اجتماعی صحت مراکز پر ٹیلی میڈیسن اور 321کمیونٹی سینٹروں پر ٹیلی ریڈیولوجی طبّی خدمات بھی فراہم کرائی گئی ہیں۔ 53ضلعوں میں 170موبائل میڈیکل یونٹ سرگرم عمل ہیں، جس کے توسط سے فروری 2020تک 20لاکھ 58ہزار سے زائد لوگوں نے اوپی ڈی خدمات کا فائدہ اٹھایا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کے ذریعہ ریاست کے 8ضلعوں کو مخصوص اضلاع میں رکھا گیا ہے۔ ان ضلعوں میں دیگر بنیادی سہولیات کے ساتھ-ساتھ زچہ-بچہ شرح اموات کے ضمن میں ماہانہ جائزہ لیا جا تا ہے۔مشرقی اترپردیش کے 38ضلع ویکٹر امراض سے متاثر رہتے تھے۔ انسیفلائیٹس سمیت کئی ایسی بیماریاں بھی، جس کی زد میں آکر نومولود بچہ وقت سے پہلے ہی اس دنیا سے رخصت ہو جاتا تھا۔ موجودہ حکومت کی مثبت کوششوں سے ان پر موثر کنٹرول کیا گیا، جس سے شرح اموات میں 90فیصد کی کمی آئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے محکمہئ صحت نے کووِڈ-19پر موثر پابندی لگانے کیلئے گزشتہ 4مہینے میں متعدد پروگرام چلائے۔ جب پہلا معاملہ آیا تھا، جب ریاست میں کووِڈ ٹیست کیلئے ایک بھی تجربہ گاہ نہیں تھی، لیکن آج ریاستی حکومت نے 38ہزار ٹیسٹ یومیہ کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ ریاست نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں یہ صلاحیت حاصل کی ہے۔ کووِڈ-19کے انفیکشن کے دوران ریاستی حکومت نے 24کروڑ عوام کو محفوظ ماحول دینے کی کوشش کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کووِڈ-19کے مد نظر وزیراعظم کے ذریعہ صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لیے، جس کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان ایک بہتر صورت میں ہے۔ صحتمند سماج کے قیام کیلئے ہمیں نئی سطح سے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاست کے سبھی 18منطقوں میں کووِڈ-19کی جانچ کی سہولت فراہم کرائی جا رہی ہے۔ مستقبل میں ہر ضلع میں ٹرونیٹ مشین لگاکر ضلع وار کووِڈ کی جانچ کی جائیگی۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے وزیر علاج و صحت نیز کنبہ بہبود جناب جے پرتاپ سنگھ نے کہاکہ آبادی کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں دوسرے مقام پر ہے۔ آبادی کنٹرول کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کو بیدار کیا جائے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری علاج وصحت نیز کنبہ بہبود جناب امت موہن پرساد نے سبھی کے تئیں شکریہ ادا کیا۔
معلوم ہو کہ کووِڈ-19وبا کے مدنظر، اس سال آبادی اضافہ پر کنٹرول یا آبادی استحکام کیلئے عوامی بیداری کیلئے حکومت ہند کی تھیم ’مصیبت میں بھی فیملی پلاننگ کی تیاری، …………ملک اور کنبہ کی پوری ذمہ داری‘ کو لیا گیا ہے۔ آبادی استحکام پکھواڑا 11سے24جولائی 2020تک چلایا جائیگا۔
اس موقع پر وزیر طبّی تعلیم جناب سریش کھنہ، چیف سکریٹری جناب آر کے تیواری،ایڈیشنل چیف سکریٹری اطلاعات و داخلہ جناب اونیش کمار اوستھی، ایڈیشنل چیف سکریٹری طبّی تعلیم جناب رجنیش دوبے، ڈائرکٹر اطلاعات جناب ششر سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی