قربانی کے گوشت کو کس طرح استعمال کرنا چاہئے؟

 



لکھنو ¿۔دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل لکھنو ¿ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔ اس ہیلپ لائن سے لوگ فون اور ویب سائٹ کے ذریعہ۳۲جولائی۰۲۰۲ئ سے ۳اگست۰۲۰۲ئ تک دوپہر ۲بجے سے ۴بجے تک قربانی اوردیگر مسائل کے متعلق سوالات دریافت کرسکتے ہیں۔ ان کے جوابات امام عیدگاہ لکھنو ¿مولانا خالد رشید فرنگی محلی ناظم دارالعلوم نظامیہ فرنگی محل کی صدارت میںعلمائے کرام پر مشتمل ایک پینل دیتاہے۔ لوگ اپنے سوالات ان نمبروں9335929670, 7007705774, 9415102947, 7007705774, 9580112032 اور ویب سائٹ :www.farangimahal.in پر پوچھ سکتے ہیں ۔پوچھے گئے سوالات میں سے کچھ درج ذیل ہیں 
سوال-۱ : کےا میں اپنے مرحوم والد کے نام سے قربانی کراسکتا ہوں؟ 
جواب-۱ : جی ہاں! برائے ایصال ثواب کراسکتے ہیں؟
سوال-۲ :  ایک بکرے کے کان پیدائشی بہت چھوٹے ہیںتو کیا اس کی قربانی درست ہے؟ 
جواب-۲ : جی ہاں! ایسے بکرے کی قربانی درست ہے۔
سوال-۳ : قربانی کے گوشت کو کس طرح استعمال کرنا چاہئے؟
جواب-۳: افضل ہے کہ قربانی کے گوشت کے تین حصے کیے جائیں، ایک حصہ غریبوں ومسکینوں کے لیے، دوسرا رشتہ دار وںودوستوں کے لیے اور تیسرا اپنے لیے رکھنا چاہیے۔
سوال-۴ :  عرفہ (۹ذی الحجہ) کے دن روزہ رکھنے کا کیا ثواب ہے؟
جواب-۴ : حدیث شریف میں آیا ہے کہ اس سے ایک سال کے اگلے پچھلے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ 
سوال-۵ :  قربانی کی نیت سے ایک شخص نے بکری خریدی لیکن اس کے تھن خراب تھے تو کیا ایسے جانور کی قربانی جائز ہے؟ 
جواب-۵: اگر بکری کے تھن خراب تھے تو ایسی بکری کی قربانی درست نہیںہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی